کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور:
کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انتظامی افسران تبدیل کر دیے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم زاہد عثمان کاکا خیل او ایس ڈی ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ امیر نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرم ، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم یاسر سلمان کی خدمات ای ایم اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پارہ چنار اپر کرم کیپٹن ریٹائرڈ افرا سیاب زبیر ہندل او ایس ڈی ، اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ ڈاکٹر صادق علی اسسٹنٹ کمشنر پارہ چنار اپر کرم ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم عصمت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم تعینات کردیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نسٹ کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمشنر کی ملاقات
برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔
ملاقات میں تحقیق، جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان پبلک پالیسی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے تعلیمی روابط اور علمی و تدریسی تبادلے کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔