پیٹرولیم کی قیمتوں کو ڈی لیگولیٹ کرنے کا عمل روکا جائے،عبدالسمیع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے)کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پیٹرولیم ڈی ریگولیشن فارمولے پر گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بانی وائس چیئرمین ملک خدا بخش اوردیگر اراکین سے مشاورت کے بعد وفاقی وزیر مصدق ملک کو لیٹر لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی لیگولیٹ کرنے کا عمل فوری طور سے روکا جائے ۔پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبدالسمیع خان کی ہدایت پر جمعہ کو ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر احتجاجی بینرز آویزاں کردیئے۔پی پی ڈی اے کی جانب سے وفاقی وزیرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیلرز کا مارجن کم از کم 4فیصد بڑھا کرفی لیٹر پر13روپے کیا جائے۔عبدالسمیع خان نے خط میں کہا کہ حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مابین ماضی قریب میں بھی شرائط طے ہوچکی تھیں اس کے باوجود ان شرائط پر عمل نہیں کیا جارہا۔چیئرمین پی پی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم ڈی ریگولیشن فارمولے کی آڑمیں چالیں چل رہی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں خودساختہ اخراجات اورمارجن کو بنیاد بنا کرردوبدل ہو اورحکومت اپنے آپ کو بری الزمہ کرلے ،اگر پیٹرول پمپس پر قیمتیں یکساں نہیں ہونگی تو اس سے سب میں مقابلہ ہوگا اورہرپمپ سستا پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے کیلئے ملاوٹ اور اسمگلنگ کا سہارا لے گا لیکن پھر بھی پیٹرول کی قیمتیں سستی نہیں ہونگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم ڈی پی پی ڈی اے
پڑھیں:
اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس ، سکیورٹی اور کار پارکنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے
چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رش والے علاقوں میں پارکنگ فیس زیادہ ہوگی ۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پارکنگ میٹرز اور کیو آر کوڈز کا استعمال متعارف کروایا جائے گا،پارکنگ کی ادائیگی اب کیش لیس ہوگی جس میں موبائل ایپ اور QR کوڈز کا استعمال ہو گا ۔سی ڈی اے ون ونڈو سینٹر پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کیا جائے گا ۔اب شہری پراپرٹی و بجلی کے بل بھی موبائل ایپ سے ادا کر سکیں گے ۔ہم نے اسلام آباد کو محفوظ و سمارٹ شہر بنانے کا عزم کیا ہے ۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
چیئرمین سی ڈی اے نے ٹریفک سروے اور یومیہ گاڑیوں کے داخلے و اخراج کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد میں جدید ڈیجیٹل نظام سے غیر قانونی پارکنگ پر قابو پایا جائے گا ۔،ایم ٹیگ، ڈیجیٹل پارکنگ، کیش لیس سسٹم سے سیکیورٹی بھی بہتر ہوگی ۔ محمد علی رندھاوا