حکومت کی طرف سے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
وفاقی حکومت نے چیئرمین اوگرا مسرور خان کی مدرت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں فروری 2025 سے فروری 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی، اوگرا کا مشترکہ اعلامیہ جاری
وفاقی حکومت کی طرف سے فیصلے کے بعد مسرور خان کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین اوگرا کو بہتر کارکردگی پر ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
chairman ogra masroor khan چیئرمین اوگرا مسرور خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین اوگرا چیئرمین اوگرا ملازمت میں
پڑھیں:
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی کی نجکاری کیلئے کوششیں تیز کر تے ہوئے اشتہار جاری کردیا۔وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کرتے ہوئے بولیاں طلب کرلیں، اظہار دلچسپی کی درخواستیں آج طلب کی جائیں گی۔نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری میں دلچسپی کی درخواستیں 3 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے، پی آئی اے ایک ہفتے میں 268 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، جبکہ نجکاری کے نتیجے میں مینجمنٹ کنٹرول بھی نجی شعبے کو منتقل کیا جائے گا۔نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان پی آئی اے میں اکثریتی شیئر ہولڈر ہے، جبکہ پی آئی اے کا منافع بخش روٹس پر کامیاب آپریشن جاری ہے. نجکاری کے ذریعے پی آئی اے کی ترقی کا امکان ہے۔