سینئر لیگی رہنما نے ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور:
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہٰذا اس پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوگیا ہے، تاہم اس دوران اس کے صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ایکس کے صارفین کی تعداد کم و بیش 45 لاکھ ہے، جسے گزشتہ برس الیکشن کے کچھ روز بعد ملک میں بلاک کردیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسپین کا اسرائیل اور روس کی عالمی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ
میڈرڈ میں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ میں جاری جنگوں کے دوران وحشیانہ اقدامات رکنے تک اسرائیل اور روس کو بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین نے اسرائیل اور روس کی عالمی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈرڈ میں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ میں جاری جنگوں کے دوران وحشیانہ اقدامات رکنے تک اسرائیل اور روس کو بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دینا چاہیئے۔ سانچیز نے گذشتہ روز میڈرڈ میں فلسطین کے حق میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی بھی مذمت کی، جن کے باعث سائیکل ریس لا وولٹا کا آخری مرحلہ اور انعامی تقریب منسوخ کرنی پڑی۔