فتنہ فساد والوں کی سیاست الگ ہماری سیاست کار کردگی ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فتنہ اور فساد والوں کی سیاست الگ ہے ہماری سیاست کارکردگی ہے۔
راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سے فتنے اور فساد کا بیانیہ نہیں بنتا۔ ہماری سیاست کارکردگی کی سیاست ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا جو سڑکیں اور اسپتال بناتے ہیں ترقی دیتے ہیں ووٹ ان کا حق ہے۔ 2018 میں جو مینڈیٹ چھینا گیا وہ 2024 میں واپس مل گیا۔ ہم سے گالی گلوچ اور 9 مئی کا سوال نہ پوچھیں ہم سے معیشت کی ترقی، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور موٹر وے کا پوچھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ آج مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔ آج وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کاموں پر دوسرے صوبوں سے لوگ چڑھائی کررہے ہیں۔ پنجاب میں ایک ہزار بچوں کو اسکالرشپس مل رہی ہیں۔ پانچ لاکھ گھر بھی ملیں گے۔ پانچ لاکھ افراد کو گھر میں دوائی مل چکی ہے۔ کینسر اسپتال زیرتعمیر ہے جس میں ایک ہزار افراد کا علاج ہوسکے گا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب پروگرام کے تحت 700 سٹرکیں جون 2025 تک مکمل ہوں گی۔ ہر گھر میں حفاظتی انجکشن اور لیڈی ہیلتھ انسپکٹر کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ دھی رانی پروگرام شروع ہو چکا ہے اور کسانوں کو کسان کارڈ پر بارانی علاقوں میں سود فری قرض مل رہا ہے۔ ہم دن رات کام کررہے ہیں گالی، فتنہ اور فساد کا جواب نہیں دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔