دبئی(نیوز ڈیسک )دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی دبئی سمیت دنیا کے 8شہروں میں شاندار اور پروقار تقریب رونمائی منعقد کی گئی ۔ 725 میٹر بلند ٹاور دنیا کا دوسرا بلند ترین ٹاور ہوگا جو دبئی کی جدید اسکائی لائن میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔ ٹاور کا باضابطہ افتتاح گزشتہ دنوں دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں ایک شاندار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں 15 ہزار سے زائد معزز مہمانوں، سرکاری حکام، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ اس شاندار موقع کو مزید یادگار بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے خصوصی پرفارمنس دی۔یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹاور شیخ زید روڈ پر ایک مرکزی مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے اور 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ 131 سے زائد منزلوں پر مشتمل یہ ٹاور ایک پرتعیش شاپنگ مال، لگژری ہوٹل، جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اپارٹمنٹس اور تفریحی مقامات پر مشتمل ہوگا۔ اس میں 130ویں منزل پر دنیا کی بلند ترین آبزرویشن ڈیک، 111ویں منزل پر سب سے اونچی ہوٹل لابی، 122ویں منزل پر بلند ترین ریسٹورنٹ اور 118ویں منزل پر سب سے اونچا ہوٹل روم شامل ہوگا۔پروجیکٹ میں ایک، دو اور تین بیڈ روم کے رہائشی اپارٹمنٹس بھی ہوں گے جبکہ ہر 20ویں منزل پر ریسٹورینٹ، کیفے اور سپر مارکیٹ سمیت جدید ترین خصوصی سہولیات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ٹاور میں ایک خصوصی میوزیم بھی قائم کیا جائے گا جو اس شاندار منصوبے کی تعمیراتی تاریخ کو نمایاں کرے گا۔برج عزیزی میں عالمی معیار کے سیون اسٹار ہوٹل میں مختلف ثقافتی تھیمز پر مبنی ریسٹورینٹ ہوں گے، جن میں عربی، چینی، فارسی، بھارتی، ترک، فرانسیسی اور روسی ثقافتوں کی جھلک نمایاں ہوگی۔ اس کے علاوہ، ایک خصوصی اماراتی ریسٹورینٹ، لگژری بال روم اور ایک جدید بیچ کلب بھی ہوٹل کا حصہ ہوں گے۔عزیزی ڈیویلپمنٹس کے بانی اور چیئرمین میرویس عزیزی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برج عزیزی صرف ایک بلند و بالا عمارت نہیں بلکہ دبئی کے وژن، تعمیراتی مہارت اور عالمی قیادت کی علامت ہے۔ یہ منصوبہ برسوں کی محنت، لگن اور عالمی ماہرین کے تعاون کا نتیجہ ہے جو دبئی کی ترقی اور کامیابی کی نئی علامت بنے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مشکور ہیںکہ جن کی قیادت اور رہنمائی نے ہمیں یہ غیر معمولی منصوبہ مکمل کرنے کی تحریک دی۔ میں دبئی کے تمام متعلقہ حکام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس عظیم منصوبے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دبئی کے دنیا کے میں ایک

پڑھیں:

بھارتی اداکارہ کے بیٹے نےبلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

ممبئی میں بھارتی اداکارہ کے بیٹے نے بلند و بالا عمارت کی 49ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے کندیولی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے بدھ کی شام مبینہ طور پر خودکشی کر لی، واقعے سے کچھ دیر قبل اُس کا اپنی ماں سے ٹیوشن جانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔
خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ ایک معروف ہندی اور گجراتی ٹی وی ڈرامہ اداکارہ ہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بروک ٹاور کی 51ویں منزل پر رہتی ہیں، لڑکا نویں جماعت کا طالب علم اور اداکارہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، لڑکے کی والدہ نے اسے ٹیوشن جانے کیلئے کہا تھا مگر وہ اس پر تیار نہیں تھا، جس پر ماں بیٹے میں بحث شروع ہوگئی، جس کے بعد لڑکا گھر سے نکل گیا اور عمارت کی 49 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کا امکان
  • 6 تا 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش اور آندھی کا امکان
  • بھارتی اداکارہ کے بیٹے نےبلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج تا 5 جولائی بارش کا امکان
  • یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ایفل ٹاور بند، برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے‘ خواجہ آصف
  • لاہور اور کراچی کی شاندار تقریبات
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس