کمپٹیشن کمیشن پاکستان نے نشاط ہوٹلز کو ہوٹل مارگلہ اسلام آباد ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق سی سی پی  نے کہا کہ  ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں مقابلے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، ہوٹل مارگلہ کے 92 کمروں پر مشتمل موٹل کا مارکیٹ شیئر 5.46 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق نشاط ہوٹلز کی سرگرمیاں لاہور تک محدود ہے جب کہ ہوٹل مارگلہ صرف اسلام آباد میں آپریٹ کر رہا ہے۔

سی سی پی نے کہا کہ جغرافیائی مارکیٹ میں اوورلیپ نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ارتکاز کا خدشہ نہیں ہے، ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں مقابلے کا ماحول برقرار رہے گا۔

بیان کے مطابق ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں نئے سرمایہ کاروں کے داخلے میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکا، عمارت لرز اٹھی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں اچانک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس سے عمارت لرز اٹھی۔

میڈیا  پر جاری ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عمارت کی کینٹین میں موجود سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بیسمنٹ میں نصب اے سی گیس پلانٹ کے قریب ہوا جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی اور وہاں موجود وکلا، عملہ اور دیگر افراد خوف کے عالم میں باہر نکل آئے۔

ابتدائی طور پر زخمیوں کی تعداد چار بتائی گئی ہے، تاہم اسپتال منتقل کیے گئے دو افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد عمارت کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سیکورٹی سخت کردی گئی۔  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز زوردار تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
  • 27 ویں ترمیم منظوری، اتحادی ارکان کو اسلام آباد میں رہیں،حکومت
  • 27 ویں ترمیم منظوری، حکمران اتحاد کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت
  • اسلام آباد میں 600 سے زائد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف
  • اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب
  • اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکا، عمارت لرز اٹھی
  • اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا
  • پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر
  • سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے لازمی مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکا کی فہرست تبدیل ؛7 افسروں کے نام واپس 54 نئے افسروں کی منظوری
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے