UrduPoint:
2025-04-25@06:12:00 GMT

حماس نے مزید دو یرغمالی غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

حماس نے مزید دو یرغمالی غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں دو افراد تال شوہم اور اویرا مینگیسٹو کو ریڈکراس کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید چار یرغمالیوں کو بھی آج ہفتے کے روز ہی رہا کیا جانا ہے۔

(جاری ہے)

رفح میں ایک اسٹیج کے ارد گرد حماس کے نقاب پوش اور مسلح جنگجو موجود تھے، جہاں شوہم کو ریڈ کراس کے کارکنوں کے حوالے کیا گیا۔

یہ حوالگی رفح میں ان تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان ہوئی، جو 16 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ جن چار دیگر یرغمالیوں کو وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں آج واپس کیا جانا ہے ان میں عمر شیم ٹوف، ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور ہشام السید شامل ہیں۔


ا ب ا/ک م، ش ر (ڈی پی اے، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار

کراچی:

سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ  کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔

واردات کے وقت موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور جبکہ دوسری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔

زخمی راہگیروں اور دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور اس حوالے سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فرار ڈاکو دکان سے 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا بھارتی جارحیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی
  • عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل؛ فلم میکر کا سلمان خان اور مادھوری کے حوالے سے اہم انکشاف
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی