عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا شخص ہے ، پرویز خٹک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پشاور:سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، غلطی اس قوم سے ہوئی ہے، میری کوئی پارٹی نہیں، میری پارٹی اس ملک کے عوام ہیں۔
مانکی شریف نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور حکومت میں کون سے کام ہوئے ہوئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عوام بہت تکلیف میں ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، مجھے پورے ملک میں عزت دی جاتی ہے، میں وہ شخصیت ہوں، جس کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں، کتاب میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب لکھوں گا، سارے حقائق عوام کے سامنے لائوں گا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے ضلع نوشہرہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچایا، زرعی زمینوں کیلے ٹیوب ویل کے جال بچھائے، گاؤں گاؤں اسپتال، مساجد، اسکولز اور سڑکیں بنائیں۔
علاوہ ازیں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔
پرویز خٹک نے کہاکہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، تاہم چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم کر رہا ہوں، میں نے مولانا کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی، میں فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرویز خٹک نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔