Islam Times:
2025-04-25@10:29:11 GMT

دشمن سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے خوفزدہ ہیں!

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

دشمن سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے خوفزدہ ہیں!

اسلام ٹائمز: لوگوں کو بیروت کی طرف جانے سے روکنے کے لیے ایک بے مثال سیاسی، میڈیا اور امنیتی کوشش ہو رہی ہے، اس لیے نہیں کہ لبنانی دارالحکومت کی سلامتی خطرے میں ہے، بلکہ اس لیے کہ اتوار کے دن کا ایک منظر تل ابیب اور واشنگٹن میں فیصلہ ساز حلقوں کے ذہنوں کے ذریعے بنائے گئے تمام منصوبوں کو تباہ کر دے گا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ لوگ جو حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سے یہ استدلال کر رہے ہیں کہ مزاحمت ناکام ہو گئی ہے اور اس کی مقبولیت اور قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے، وہ اس واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے طریقے سوچنے کی شدت سے کوشش کر رہے ہیں۔ تحریر: مینا عظیمی 

ابھی میتیں اٹھائی نہیں گئیں، سڑکیں ہجوم سے نہیں بھریں اور لوگوں نے نعرے بلند کر کے شہدا کیساتھ ایفائے عہد کے عزم اظہار نہیں کیا، کیمروں نے ابھی تک اس منظر کی عظمت کو ریکارڈ نہیں کیا، لیکن بند دروازوں کے پیچھے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ صرف ایک حماقت ہے۔ کیا؟ یہی کہ دشمن سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے خوفزدہ ہیں! لوگوں کو بیروت کی طرف جانے سے روکنے کے لیے ایک بے مثال سیاسی، میڈیا اور امنیتی کوشش ہو رہی ہے، اس لیے نہیں کہ لبنانی دارالحکومت کی سلامتی خطرے میں ہے، بلکہ اس لیے کہ اتوار کے دن کا ایک منظر تل ابیب اور واشنگٹن میں فیصلہ ساز حلقوں کے ذہنوں کے ذریعے بنائے گئے تمام منصوبوں کو تباہ کر دے گا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ لوگ جو حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سے یہ استدلال کر رہے ہیں کہ مزاحمت ناکام ہو گئی ہے اور اس کی مقبولیت اور قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے، وہ اس واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے طریقے سوچنے کی شدت سے کوشش کر رہے ہیں، گویا یہ اجتماع ان کے وجود کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے۔ چنانچہ انہوں نے سید حسن نصر اللہ کے جنازے کے متعلق ایک نئی جنگ شروع کی۔

سید مقاومت کے جنازے کے خلاف بین الاقوامی مہم:
پہلے ہی لمحے سے، ایک بین الاقوامی مہم شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد بیروت کی طرف ناقابل بیان تعداد کی نقل و حرکت کو روکنا تھا۔ جب ہم بین الاقوامی کہتے ہیں تو ہمارا لفظی مطلب پوری دنیا ہے۔ ایئر لائنز نے ترکی اور یورپی ممالک کے سیکڑوں مسافروں کے لیے ریزرویشن منسوخ کر دیے ہیں، یورپ سے 120 سے زیادہ پروازیں منسوخ یا ملتوی کر دی گئی ہیں۔ ترکش ایئر لائنز نے کوئی واضح وضاحت فراہم کیے بغیر اپنی 20% پروازیں باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہیں، جن میں جرمنی جانے والی پروازیں بھی شامل ہیں۔ کچھ ہوائی اڈوں پر لبنانی مسافروں کو بھی بلایا گیا اور ان کے سفر کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، ایسا منظر جو لبنان کی خانہ جنگی کے تاریک ترین دور میں بھی ظاہر نہیں ہوا تھا۔ دباؤ فضائی سرحدوں پر نہیں رکا، بلکہ اس میں وہ کمپنیاں، ادارے اور میڈیا آوٹ لیٹس بھی شامل ہیں جو شرکاء کو ڈرانے دھمکانے کے ذمہ دار ہیں اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ ہوٹلز اور کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو برطرف کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کا لہجہ بڑھتا جا رہا ہے، گویا ہم کسی بڑے واقعے کے دہانے پر ہیں جس سے موجودہ عالمی نظام کو خطرہ ہے۔ آج کل مغربی حلقے جن اہم ترین لڑائیوں کو چھیڑنے کے خواہاں ہیں، ان میں سے صرف سیاسی میدان ہی شامل نہیں، بلکہ انہیں یادگار لمحات کے محفوظ کئے جانے کا خوف بھی ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کس چیز کا انتخاب کریں تیزی سے ایک کے بعد دوسری تصاویر اور مناظر ہیں، ان کو ہٹائیں یا منظر پر رہنے دیں، جو بے حد و حساب عوامی شرکت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسی لئے بڑی ٹیک کمپنیوں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ پر ایسے صارف اکاؤنٹس کو محدود کرنا شروع کر دیا ہے، جو جنازے کے دن کے لیے مرحلہ وار تیاری پر عمل پیرا ہیں اور جنازے سے متعلق کسی بھی پوسٹ کو شروع ہونے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ کے جنازے پر اسرائیلی حملے کا احتمال:
آئیے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہیں اور ایک واضح سوال پوچھتے ہیں کہ اگر حزب اللہ ناکام ہو گئی ہے، جیسا کہ اس کے مخالفین کا دعویٰ ہے اور اگر اس کے حامی تھک ہار چکے ہیں، اداس اور مایوس ہیں، تو ایک جنازے کے اجتماع پر اسقدر گھبراہٹ کیوں؟ سید حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کرنے والوں پر اسرائیلی دہشت گرد حکومت کی طرف سے براہ راست حملے کے احتمال کیساتھ عوام کی شرکت کو روکنے کے لیے انہیں اس حد تک جانے کی کیا ضرورت ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ جنگ ایک آدمی کے جنازے پر نہیں ہے، بلکہ اس آدمی کا ایک خاص علامت بن کر اجتماعی شعور میں سمو کر اس ہدف کی نمائندگی کرنا ہے، اس علامت بن جانے کی حیثیت کو مٹانے کی خواہش ہے۔ جب لاکھوں لوگ ان کے نام کا نعرہ لگانے کے لیے نکلتے ہیں تو وہ اس شخص کے لیے نعرے نہیں لگا رہے جو شہید ہو گیا ہو، بلکہ اس مقصد کے لیے، جس کو شکست نہیں ہوئی۔ جب ہجوم دیہی علاقوں سے بیروت میں داخل ہوتا ہے تو وہ اپنے ساتھ راکٹ سے زیادہ مضبوط اور زیادہ واضح پیغام لے کر جاتے ہیں، ہم یہاں ہیں، ہم مزاحمت جاری رکھیں گے اور یہ سرزمین ہماری ہے۔ یہ صرف ایک جنازہ نہیں ہے بلکہ اس عظیم جنگ کے بارے میں ایک مقبول ریفرنڈم ہے، جس کے لئے مزاحمت چار دہائیوں سے لڑ رہی ہے۔ یہ واضح اعلان کا لمحہ ہے کہ دہشت گردی سے کچھ نہیں بدلے گا۔ سچ تو یہ ہے کہ دشمن جسم سے نہیں ڈرتے اش شخص سے خوفزدہ ہیں جس کی خاطر سب اکٹھے ہو رہے ہیں۔

باطل دشمن کے مقابلے میں مزاحمت کی عظیم مثال:
تشیع جنازے کے مراسم پر حملہ نہ صرف ایک سیاسی جدوجہد ہے، بلکہ یہ جنگ معنویت، اقدار اور تاریخی تجربے پر مبنی عمیق مبارزہ کی عکاس ہے۔ یقیناً ایسے معاشرے ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی تاریخ میں اس سے بڑا لمحہ کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی وہ کبھی نہیں جان پائیں گے کہ ایک ایسے لیڈر کا کیا مطلب ہے، جو دشمن کا آخری دم تک مقابلہ کرے۔ ان کے لیے قیادت ایک پیشہ ہے، عہدہ ایک ذاتی مقصد ہے اور ان کے اتحاد مادی مفادات پر استوار ہوتے ہیں، اصولوں پر نہیں۔ اس لیے ان لوگوں کے لئے سید حسن نصر اللہ کے جنازے کے دن جیسا منظر، جس میں لاکھوں لوگ ایک ایسے رہنما کو الوداع کرنے کی تیاری کرتے ہیں، جس نے انہیں کبھی مایوس نہیں کیا، ایک متحرک اور اشتعال انگیز منظر ہے، کیونکہ یہ انہیں ان کے سیاسی تجربات کی ناکامی کی یاد دلاتا ہے اور ان کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ حملہ سیاسی اور میڈیا اشرافیہ کی طرف سے بھی ہے جو اپنے عوام کے اجتماعی جذبات سے رابطہ کھو چکے ہیں، ان لوگوں کے لیے سب سے خطرناک حصہ وہ ہے جس سے یہ خوف محسوس کرتے ہیں، وہ خطرہ انہیں اپنے اردگرد کے سماجی ماحول سے ہے، جنہوں نے کبھی ایسا لمحہ نہیں گزارا، انہوں نے اپنے قائدین کو میدان میں لڑنے کے بجائے سفارت خانوں کی طرف بھاگتے دیکھا ہے۔ یہ ماحول کسی بھی طرح کے تجربے سے خالی ہے۔ اس لیے یہ سید حسن نصر اللہ کے باعظمت طرز قیادت کو قبول کرنے سے انکاری ہیں، نہ صرف اس لیے کہ وہ مزاحمت اور مقاومت کو غلط سمجھتے ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ ایسے لوگوں نے کبھی بھی ایسی پروقار قیادت کے سائے میں اس جیسا قابل فخر تجربہ نہیں کیا۔ تجربے کی یہ محرومی کچھ لوگوں کی طرف سے نہ صرف سیاسی اثر و رسوخ کے خوف سے شیعان علی علیہ السلام  کیخلاف حملہ کرنے کا باعث بنتی ہے، بلکہ اس لیے بھی کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک تاریخی لمحے سے محروم ہو گئے ہیں جو کبھی نہیں دہرایا جائے گا۔ کچھ لڑائیاں صرف ہتھیاروں کی نہیں ہوتیں، بلکہ جذبات اور اقدار کے بارے میں بھی ہوتی ہیں، جو ان لوگوں کے درمیان ہوتی ہیں جن کی یادداشت اٹل موقف اور قربانی سے بھری ہو اور مقابلے میں وہ لوگ جو خاص وجودی خلا سے دوچار ہوتے ہیں جسے وہ اشتعال اور نفرت سے بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے روکنے کے بلکہ اس لیے کر رہے ہیں ہو گئی ہے نہیں کیا کرتے ہیں جنازے کے یہ ہے کہ کی طرف ہے اور ہیں کہ کے لیے

پڑھیں:

سلک روڈ کلچر سینٹر میں ’لائف فار آرٹ-لائف فار غزہ‘ آرٹسٹ کیمپ کا آغاز 30 اپریل سے ہوگا

اسلام آباد میں سلک روڈ کلچر سینٹر (ایس آر سی سی) کے زیراہتمام ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ کے عنوان سے ایک ہفتہ طویل آرٹسٹ کیمپ 30 اپریل تا 7 مئی منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ

اس بات کا اعلان ایس آر سی سی نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔ اس موقعے پر ایک شاندار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں فلسطین کے نائب سفیر، غیر ملکی معززین اور کیمپ کے شریک فنکاروں نے شرکت کی۔

ایس آر سی سی کے چیئرمین اور اس اقدام کے پیچھے بصیرت رکھنے والے جمال شاہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام غزہ کے لیے کوئی احتجاج نہیں ہے بلکہ یہ ایک ادبی عمل ہے جس کے ذریعے فنکار غزہ اور اس کے باسیوں کی اسپرٹ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی المیے اور نسل کشی کے پس منظر میں کثیر الثقافتی و کثیر الجہتی فنکاروں کے اس اجتماع کا مقصد آرٹ کو یکجہتی کی پرامن زبان کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہے۔

’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ کی تھیم کے ساتھ اس اقدام کا مقصد سیاسی بیان بازی کے بجائے ایک عکاس ثقافتی اظہار پیش کرنا ہے۔

بریفنگ کے دوران زیجاہ فضلی نے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں احتجاج اور تنازعات پر کان نہیں دھرے جا رہے یہ اقدام آرٹ کی خاموش مگر طاقتور زبان میں بولے گا۔

مزید پڑھیے: غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم

مذکورہ پروگرام میں منعقد ہونے والی ورکشاپس میں پینٹنگ اور مجسمہ سازی، خطاطی اور شاعری، مختصر فلمیں، تھیٹر، رقص اور موسیقی، اور تنصیبات اور انٹرایکٹو آرٹ شامل ہوں گے۔ ورکشاپس کے دوران تیار کردہ تمام تخلیقی کام انسانی وقار، یادداشت اور امید کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔

ورکشاپس کے اختتام پر ایک خصوصی پبلک آرٹ فیسٹیول اور چیریٹی نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا جس سے حاصل ہونے والی 100 فیصد آمدنی غزہ میں بچوں اور کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے استعمال ہوگی۔

تقریب میں وفاقی وزرا، سفارت کاروں، ثقافتی سفیروں، کارپوریٹ اور ترقیاتی شعبے کے نمائندوں کے علاوہ طلبا اور سول سوسائٹی کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔

اپنے اختتامی کلمات میں جمال شاہ نے میڈیا سے پارٹنر کے طور پر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ صرف اس کہانی کو رپورٹ نہ کریں بلکہ اس کا حصہ بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے پیغام کو نشر کرنے میں مدد کریں جو تنازعات سے بالاتر ایک ایسا پیغام ہو جو شافع ثابت ہو۔

مزید برآں تقریب میں شامل فنکاروں اور مقررین نے اشارہ کیا کہ اس کیمپ میں تیار کیے گئے کاموں میں خون، تشدد یا سیاسی تبصروں کی عکاسی نہیں ہوگی بلکہ وقار، ورثہ، لچک اور امید پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے خاتمہ پر اسرائیلی کارروائیوں میں ابتک 5 لاکھ لوگ بے گھر

شریک فنکاروں میں سے ایک ثمینہ شاہ نے اس خیال کا خلاصہ کچھ اس طرح کیا کہ ’ آرٹ کے ذریعے ہم دور نہیں دیکھتے بلکہ گہرائی سے دیکھتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ 30 اپریل سے شروع ہونے والا یہ پروگرام میں مصوری اور مجسمہ سازی، تھیٹر، رقص و موسیقی، شاعری، خطاطی اور مختصر فلموں سے مزین ہوگا۔ اس موقعے پر لائف اسٹریمنگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ اسلام اباد سلک روڈ کلچر سینٹر غزہ غزہ نسل کشی

متعلقہ مضامین

  • متفقہ قرارداد دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، شبلی فراز
  • وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک ذاتی اپیل
  • دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے: وزیرداخلہ محسن نقوی
  • غاصب صیہونی رژیم مسجد اقصی پر غاصبانہ قبضہ جمانا چاہتی ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • ہمیں دشمن نہ سمجھیں اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا بند کریں، عمر عبداللہ
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • سلک روڈ کلچر سینٹر میں ’لائف فار آرٹ-لائف فار غزہ‘ آرٹسٹ کیمپ کا آغاز 30 اپریل سے ہوگا
  • مظلوم مسلمانوں کے دفاع کی اجتماعی ذمہ داری