کوئی احتجاج نظر نہیں آرہا گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی:
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔
یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔
یہ پڑھیں : کسٹمز ایجنٹس کا 25 فروری سے غیرمعینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آپ بروز بدھ سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں تشریف لائیں سلیم مانڈوی والا اس کے چیئرمین ہیں ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سالانہ 4800 ارب روپے کا نقصان انتہائی قابلِ تشویش ہے، میڈیا کا کردار انتہائی اہم رہا ہے میڈیا اس طرز کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، کسٹم ایجنٹس کے معاملے پر وزیرِ خزانہ اور وزیر مملکت سے اس مسئلے سے متعلق بات کروں گا ہم اس میں ملوث افسر پر بھی کارروائی کریں گے، ابھی تو میری ٹائم کی صرف فائل کو ہاتھ لگا کر 60 سے 70ارب روپے بدعنوانی پکڑی ہے ہوم ورک مکمل کرکے نام بھی سامنے لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں شامل تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں کوئی گرینڈ الائنس یا ہنگامہ احتجاج نظر نہیں آرہا،ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں سیاستدان بے ایمان مکار فنکار اور چور ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان گرینڈ الائنس کے ساتھ
پڑھیں:
بانی پاکستان قائداعظم سے ملاقات کر چکا ہوں: فیصل رحمان کا انکشاف
لاہور(اوصاف نیوز) سینئر اداکار فیصل رحمن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کرچکے ہیں جسے وہ آج تک فراموش نہیں کرسکے۔
حال ہی میں فیصل رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی عمر کا تذکرہ کیا اور اس کے علاوہ کئی زائد العمر اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کرنے پر بھی بات چیت کی۔
فیصل رحمان نے بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا، قسمت نے ساتھ دیا اور جوانی میں ہی اسٹار بنادیا، بہت ساری اداکاراؤں کے ساتھ ہیرو آیا، اب ان سے ملتا ہوں تو ان سے کم عمر لگتا ہوں لیکن کبھی کسی نے مذاق میں بھی اپنا بیٹا نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ شبنم کے ساتھ کام کرتے وقت یا ملتے وقت ایسا ضرور محسوس ہوتا تھا کہ جیسے میں ان کا بیٹا ہوں۔
شبنم سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر اداکار نے مزید کہا کہ اداکارہ شبنم کے ساتھ کام کرنے میں سب سے زیادہ مشکلات پیش آئیں جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ مجھ سے بڑی عمر کی تھیں اور ان کے ساتھ فلم میں رومانس کرنا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اپنی عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچپن میں قائداعظم سے بھی مل چکا ہوں، اب لوگ خود میری عمر کا اندازہ لگا لیں۔
فیصل کی اس بات پر میزبان نے کہا کیا وہ 80 سال کے ہیں، اس پر اداکار نے کہا کہ اس سے کم عمر ہوں۔
فیصل رحمان نے مزید بتایا کہ جب میں قائد اعظم سے ملے، تب 2 سال کا تھا، مجھے بانی پاکستان سے ملاقات مکمل طور پر یاد تو نہیں لیکن خواب کی طرح یاد ہے کہ محمد علی جناح سے ملا تھا۔
فیصل رحمان نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟
شادی سے متعلق سوال پر اداکار نے کہا کہ مجھے شادی نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں، آج تک کسی سہارے کی ضرورت نہیں پڑی اور خواہش ہے کہ آگے بھی کسی کے سہارے کی ضرورت نہ پڑے، میں آزاد پسند انسان تھا جس وجہ سے شادی نہیں کی، ایسا نہیں ہے کہ محبت میں دھوکا ملا تو شادی سے دل اٹھ گیا۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو ہوا تھا۔