پی ٹی آئی نے سمجھوتے کے تحت عمران کو اندر رکھا ہے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (آن لائن) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرا دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، معاملے پر وزیرِ خزانہ اور وزیر مملکت سے اس مسئلے سے متعلق بات کروں گا ، پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے۔گرینڈ الائنس میں شامل تمام
گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ کراچی کسٹم ہاو¿س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کسٹمر ایجنٹس کو مخاطب کر تے ہوئے کہا میں آپ لوگوں کا مسئلہ حل کرانے کے لیے آیا ہوں اور میرے کہنے پر ہڑتال ختم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کے لیے فوج کو بلایا جا رہا ہے، جب ہر چیز کے لیے فوج کو بلایا جاتا ہے تو تعریف بھی تو کریں، ہمارے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے ہی ہدایات دی ہوئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پہلگام واقعہ کے مقدمے سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب
وقوعہ پولیس اسٹیشن سے 6کلومیٹر دور ، حملہ 14:20پر ختم ،ایف آئی آر 14:30پر درج
وقوعے کے دس منٹ بعد درج مقدمے میں نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد ہو جاتے ہیں
پہلگام فالس فلیگ واقعہ کی ہندوستانی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنادیا، پہلگام پولیس اسٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دوری پر ہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق پہلگام حملہ 13.50سے 14:20تک جاری رہا جبکہ حیران کن طور پر صرف دس منٹ میں 14:30منٹ پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے ۔10منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے ، ایف آئی آر میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں۔ایف آئی آر کہتی ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اسے ٹارگٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا، واقعے کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں ’’بیرونی آقاؤں کی ایماء پر‘‘ جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں۔ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے ، ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ صرف ایک مذاق بن چکا ہے ۔