حزب الله زندہ ہے، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بیروت ائیرپورٹ پر صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں اور میرے ساتھی مقاومت و آزادی کے ہیروز کے اجساد کو سپرد لحد کرنے کیلئے آئے ہوئے لبنانی عوام کے سمندر میں قطرے کی مانند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج بیروت میں لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سابق سربراہ شهید "سید حسن نصر الله" اور ایگزیکٹو کونسل کے سابق سربراہ شهید "سید هاشم صفی الدین" کا نماز جنازہ پڑھا جائے گا جس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے لبنان پہنچے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان شہداء کی تدفین کا روحانی اجتماع اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ مقاومت زندہ ہے۔ حزبالله زنده ہے اور اپنے عہد پر قائم ہے۔ انشاءالله مقاومت کا راستہ جاری رہے گا جس کے ذریعے آخری فتح حاصل ہو گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی مقاومت و آزادی کے ہیروز کے اجساد کو سپرد لحد کرنے کے لئے آئے ہوئے لبنانی عوام کے سمندر میں قطرے کی مانند ہیں۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ آج میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت و عوام کی جانب سے بیروت میں امت اسلامی کے دو ہیروز اور لبنان کے بہادر و پاکیزہ فرزندوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے موجود ہوں جنہوں نے غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت کا علم بلند کرنے اور صیہونیوں کو اپنی سرزمین سے باہر نکالنے کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" بھی بیروت پہنچ جائیں گے۔ بہت سے ایرانی حکام اور عوام آج کے اس روحانی اجتماع میں شرکت کے لئے دلچسپی رکھتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ لبنانی عوام کے ساتھ ان عظیم شہداء کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے گئے جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنے کا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر، وڈیوز جعلی نکلیں ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں۔ اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جارہا ہے۔
بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں، یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔