جاپان میں ایک رامین (نوڈلز) کی دکان کے مالک نے دو مرد گاہکوں  سروں پر انعام رکھ دیا ہے جس نے ان کی ریسٹورنٹ کا برا ریویو دیا۔

کیوٹو میں اعلی درجہ والے رامین ریستورنٹ ’تویوجیرو‘کے مالک نے دونوں گاہگوں کیخلاف جنگ کا اعلان کیا ہے اور انسٹاگرام پر دونوں کو دھمکی دی کہ جنہوں نے کھانے کے بعد ون اسٹار ریویو چھوڑا۔

مالک نے گاہگوں کی شناخت اور انہیں ٹریک کرنے والوں کیلئے نقد انعام کے ساتھ ان کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

مالک نے پوسٹ میں کہا کہ میں نے آپ کا ریویو دیکھا۔ ہم آپ جیسے لوگوں کو گاہک نہیں سمجھتے۔

لیکن آپ کو اب باہر کھانا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ کسی دن آپ جیسا کوئی مارا جائے گا۔ مجھے پرواہ نہیں ہے۔ بس براہ راست آؤ میرے سامنے، میں تم دونوں کو دیکھ لوں گا۔

ریسٹورنٹ گاہگوں کو ٹریک کرنے والے شخص کو 100,000 یوان ($662) فی گاہک انعام دے گا جو ان کا پتہ لگائے گا ہے۔ ریسٹورنٹ نے کہا کہ تلاش جاری رہے گی جب تک کہ دونوں گاہگ ریسٹورنٹ دوبارہ نہیں آئیں گے اور مثبت ریویو دیں گے۔

مالک نے کہا کہ گاہگ بچنے کیلئے صرف یہ کر سکتے ہیں کہ وہ واپس آئیں، دوبارہ کھائیں اور تصویر کے ساتھ ایک اچھا ریویو دیں۔ اس وقت تک میں انہیں معاف نہیں کروں گا۔ وہ ماریں جائیں گے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مالک کی حد سے زیادہ جارحانہ پوسٹس پر شدید تنقید کی جس کے بعد مالک نے آخرکار اپنے آن لائن غصے پر معافی مانگی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مالک نے

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
  • وادی لیپا، پاک فوج نے بھارتی فوج کا حملہ پسپا کردیا ، دونوں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال
  • چین کا  مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء
  • ملتان: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، مالک پر مقدمہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • مولانا نے اتحاد کیوں نہیں بنایا