ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔
میدیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔