WE News:
2025-06-09@15:57:09 GMT

پاک بھارت میچ: ویرات کوہلی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

پاک بھارت میچ: ویرات کوہلی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو کیوں خبردار کیا؟

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں اپنا 200واں کیچ پکڑ لیا۔

ویرات کوہلی نے لانگ آن پر دوڑتے ہوئے نسیم شاہ کا کیچ تھاما، جو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آج کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستانی ٹیم پورے 50 اوورز کھیلنے میں بھی ناکام رہی اور 49.

4 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بمقابلہ انڈیا: دبئی اسٹیڈیم کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے؟

اس وقت بھارت ٹیم 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہے، پاکستان اگر آج کا میچ ہار گیا تو فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اہم اعزاز پاک بھارت ٹاکرا پاک بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی کیچ وی نیوز ویرات کوہلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اہم اعزاز پاک بھارت ٹاکرا پاک بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی کیچ وی نیوز ویرات کوہلی ویرات کوہلی نے

پڑھیں:

عید پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

فائل فوٹو 

لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد عید پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں میں اعظم، امجد اور منظور شامل ہیں۔

گرفتار دہشتگردوں نے راجستھان اور سری نگر میں را کے ایجنٹوں سے ملنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار دہشت گرد بھارتی ایجنسی کو اہم مقامات کے نقشے بھیجنے میں بھی ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پرتگال نے دوسری بار یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • سعودی ولی عہد کا مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر ایاز صادق کی شرکت
  • وکٹری پریڈ میں ہلاکتیں؛ کوہلی کی فرنچائز پر پابندی لگنے کا امکان
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار
  • چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہلاکتیں: کوہلی کے خلاف پولیس میں شکایت درج
  • مودی کو بڑا جھٹکا، برکس ممالک کی بھارت کو اپنے اتحاد سے نکالنے کی تیاریاں
  • اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستانی سائنسدانوں نے اے آئی جیو سائنس کے حوالے سے اہم اعزاز حاصل کرلیے
  • محمد بن سلمان کا شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ
  • عید پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی