پاک بھارت ٹاکرا، بابر اعظم نے کونسا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں بابر اعظم اگرچہ لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم انہوں نے سعید انور کا تاریخی ریکارڈ توڑ کر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 1 ہزار رنز کرنے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے سعید انوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم نے اتوار کو ہونے والے میچ میں ہرشت رانا کی گیند کو باؤنڈری پار کروا کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔
انہوں نے ون ڈے ٹورنامنٹ میں 1 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا اعزاز 24ویں اننگز میں مکمل کیا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے بھارت کے خلاف صرف 23 رنز کی اننگز کھیلی اُس کے باوجود وہ سعید انوار کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سعید انور نے تیز ترین 1 ہزار رنز 25 اننگز میں بنائے جبکہ جاوید میاں داد تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 30 اننگز میں ون ڈے فارمیٹ میں 1 ہزار تیز ترین رنز بنائے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔
شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔