Islam Times:
2025-07-29@04:26:17 GMT

پاراچنار، دھرنوں کے منتظمین پر کاٹے گئے FIR میں ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

پاراچنار، دھرنوں کے منتظمین پر کاٹے گئے FIR میں ضمانت منظور

پاراچنار میں بدآمنی کے خلاف گزشتہ ماہ پاراچنار اور دیگر علاقوں میں جاری دھرنوں کے منتظمین پر پولیس کیجانب سے کاٹے گئے ایف آئی آر میں ضمانت منظور کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پاراچنار نے پارہ چنار مرکزی دھرنے سمیت ضلع کرم کے علاقے سلطان لوئر مڈل کرم اور گوساڑ لوئر مڈل لوئر کرم دھرنوں کے منتظمین پر کرم پولیس کی جانب سے کاٹے گئے  FIR  میں ضمانت منظور کی۔
دھرنوں کے منتظمین اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ایڈووکیٹ سید عرب شاہ قاضی، سید علی شاہ شیرازی، کرم بارکونسل کے صدر عامر عباس طوری،ایڈووکیٹ ریاض بنگش اور ایڈووکیٹ سید فدا حسین کا شکریہ ادا کیا۔ دھرنوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جنکی تعاون سے مرکزی دھرنا پارہ چنار سٹی، لوئر مڈل کرم سلطان اور لوئرمڈل کرم گوساڑ دھرنے کے منتظمین و شراکاء پر کاٹے گئے  FIR  میں ضمانت منظور ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دھرنوں کے منتظمین

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل اسلام آباد میں ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا۔ 

سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں  30 جولائی تک توسیع
  • سندھ اسمبلی: بجلی کی چوری کے 50 ارب کراچی کے عوام سے وصول کرنے کیخلاف قرارداد منظور
  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • ضلع ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر و لوئر کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 سے شام 7بجے تک کرفیو نافذ
  • زائرین امام حسینؑ کیلئے زمینی راستوں کی بندش منظور نہیں، حیدر عباس
  • ٹل، پاراچنار مین شاہراہ کو طویل عرصہ بعد مسافروں کیلئے کھول دیا گیا
  • عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں
  • سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
  • پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل