نیند کا ’’بہترین‘‘ وقت کون سا؟ طبی تحقیق نے قیمتی راز افشا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور:
انسان کے لیے نیند لینا بہت ضروری ہے کہ اْسے جسمانی و ذہنی طور پر تندرست وتوانا رکھتی ہے۔
امریکی ماہرین طب نے دریافت کیا ہے، رات کو 10 سے11بجے کے درمیان سونے کا بہترین وقت ہے۔
وجہ یہ ہے کہ اس وقت سونے سے انسان کو زیادہ ’’گہری نیند‘‘لینے کا سنہرا موقع ملتا ہے اور وہ چھ سات گھنٹے کی نیند بھی لیتا ہے۔
نیند کے تمام مراحل میں’’گہری نیند‘‘اعلی ترین ہے کہ اسی میں انسان ساری جسمانی وذہنی تھکن اتار پھینکتا اور صبح تروتازہ و شاداب اٹھتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔