’’نوائے وقت‘‘ کے کالم نگار، سینئر صحافی، دانشور، شاعر اثر چوہان انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) سینئر صحافی، دانشور، شاعر اور نوائے وقت کے کالم نگار اثر چوہان طویل علالت کے بعد گزشتہ شام قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز سرگودھا میں نوائے وقت کے نامہ نگار کی حیثیت سے کیا تھا۔ بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئے اور اردو روزنامہ سیاست اور پھر ایک پنجابی جریدہ چانن نکالا۔ ان کی اہلیہ نجمہ اثر چوہان پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں پنجاب اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی تاہم ان کی دوسری اہلیہ بھی انہیں داغ مفارقت دے گئیں۔ جبکہ ان کے بیٹے اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ اور امریکہ میں مقیم ہیں۔ اثر چوہان بااصول اور بیباک صحافی جنہوں نے صحافت ہی کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔ مرحوم مجید نظامی کے ساتھ ان کی خصوصی انسیت تھی جنہوں نے انہیں شاعر نظریہ پاکستان کا لقب دیا تھا۔ انہوں نے 90ء کی دہائی میں ’’نوائے وقت‘‘ میں اپنے کالم ’’سیاست نامہ‘‘ کا آغاز کیا اور اپنی زندگی کے آخری سانس تک وہ ’’نوائے وقت‘‘ کے ساتھ وابستہ رہے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ وہ اپنی سوانح حیات مرتب کر رہے تھے تاہم فرشتہ اجل نے تکمیل کی مہلت نہیں دی۔ ان کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادوں کی برطانیہ اور امریکہ سے پاکستان آمد پر ادا کی جائے گی۔ وہ گذشتہ تین سال سے 447 عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں مقیم تھے اور علالت کے باعث ان کی نقل و حرکت گھر تک ہی محدود ہو کر رہ گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اثر چوہان نوائے وقت
پڑھیں:
نومولود کی مبینہ خرید و فروخت ‘ بچہ بازیاب کرلیا، اسپتال سیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-12
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ملیر میمن گوٹھ میں نومولود بچے کی مبینہ خرید و فروخت کے واقعے نے شہر بھر میں ہلچل مچا دی۔ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اسپتال کو سیل اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچے کے والد سارنگ نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کی اہلیہ کو زچگی کے دوران میمن گوٹھ کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں لیڈی ڈاکٹر نے علاج سے قبل بل کی رقم طلب کی۔ رقم دستیاب نہ ہونے پر ڈاکٹر نے مبینہ طور پر تجویز دی کہ پیسوں کے عوض ایک خاتون بچہ لے لے گی۔ والد کے مطابق، مالی مجبوری اور اہلیہ کی رضامندی سے بچہ شمع نامی خاتون کے حوالے کیا گیا، جو بعد ازاں بچے کو لاہور لے گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرلیا اور والدین کے حوالے کردیا۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدسارنگ جامشورو کا رہائشی ہے، جس کی اہلیہ چند ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی، اور زچگی کے وقت وہ وہیں موجود تھی۔ایس ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں ملوث اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے۔