اسلام آباد ( نوائے و قت  رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر  آذربائیجان  پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 24 سے 25 فروری 2025ء تک جمہوریہ آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ باکو ایئر پورٹ پرآذر بائیجان کے اول نائب وزیر اعظم اور نائب وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے سفیر بھی موجود تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ بیان کے مطابق دورے کے دوران دونوں فریقین توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر بات چیت کریں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے کئی شعبوں میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم جمہوریہ آذربائیجان کی ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے تعاون سے منعقد ہونے والے بزنس فورم کے دوران ایک کلیدی خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم آذربائیجان کے صدر کے ساتھ آزاد کرائے گئے علاقوں کاراباخ کے خصوصی دورے کے ایک حصے کے طور پر فزولی (کاراباخ) بھی جائیں گے۔ آذربائیجان کے دو روزہ دورے پر یہاں  پہنچنے کے بعد سماجی  رابطے کے پلیٹ فارم  "ایکس" پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو کے خوبصورت شہر میں اترا ہوں جو  ماضی اور مستقبل کا حسین امتزاج  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ شہر برف کی چادر تلے اور بھی دلکش لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے  مفید بات چیت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید  فروغ دینے کے بھی خواہاں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے شہباز شریف نے کہا کہ کے دوران دورے کے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان بھر کے طلباء کے لیے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا ہے۔

اس اسکیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت رجسٹرڈ تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ ہے۔

اس اسکیم کا مقصد لیپ ٹاپ کے جدید ترین ماڈلز فراہم کرکے طلبہ کی فزیبلٹی کو بڑھانا ہے تاکہ طلبہ تعلیمی کورسز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں۔ حکومت نے بہتر رسائی کے لیے مخصوص ایپس لانچ کی ہیں، طلباء ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

طلباء سے درخواست ہے کہ وہ 20 مئی 2025 تک اپنی درخواست جمع کرائیں۔

پی ایم یوتھ لیپ ٹاپس کے لیے اہلیت کا معیار

درست طالب علم:
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کے مطابق فی الحال اندراج شدہ طالب علم ہونا چاہیے۔
درست CNIC/B-فارم:
ایک درست قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا B-فارم ہونا ضروری ہے۔
اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لیا:
طلباء کا داخلہ ایک تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی ادارے (HEI) میں ہونا چاہیے، بشمول پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں، کالجز، اور الحاق شدہ کالج۔
مخصوص پروگرام کے تقاضے:
پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم فل، یا اس کے مساوی 18 سالہ پروگرام۔
4 سالہ یا 5 سالہ بیچلر ڈگری پروگرام (صبح اور شام)۔
پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے الحاق شدہ کالجوں کے طلباء عموماً نااہل ہوتے ہیں۔
تعلیمی کارکردگی:
اگرچہ تمام ذرائع میں واضح طور پر ذکر نہیں کیا گیا ہے، کچھ اسکیموں میں مخصوص تعلیمی کارکردگی کے تقاضے ہو سکتے ہیں، جیسے کہ کم از کم GPA یا کورس کی تشخیص میں فیصد۔
پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ کو کیسے اپلائی کریں۔
اسکیم کے لیے درخواست دینے کے لیے، طلبہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کی ویب سائٹ www.pmyp.gov.pk کے ذریعے دیکھیں، جہاں وہ اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

یا طلباء بہتر رسائی کے لیے آفیشل ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ طلباء کے لیے، آپ https://tinyurl.com/3y9czkpj لنک کے ذریعے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ آئی فون استعمال کرنے والے کے لیے لنک https://tinyurl.com/4hkykyx6 کے ذریعے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

بیک وقت پینشن اور تنخواہ لینے پر پابندی عائد

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے: وزیرِاعظم شہباز شریف
  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے