بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلی داخل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہونے اور سولہ اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ اتوار کو رات گئے بلوچستان میں داخل ہوا، جس کے نتیجے میں آج اور کل کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، سبی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ندی ،نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔