بھارتی کامیڈین منور فاروقی پر ایک اور مقدمہ درج، اب کیا کردیا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کامیڈین منور فاروقی اپنے شو ”ہفتہ وسولی“ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا نے اپنے X اکاؤنٹ پر شکایت کی ایک کاپی شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ شو فحاشی کو فروغ دیتا ہے اور مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔
شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر کی درخواست کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ہی ہندو جنجاگرتی سمیتی نے بھی شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ ان کے مطابق شو میں نازیبا زبان استعمال کی گئی ہے، جو عوامی سطح پر ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ یہ پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے انڈیاز گوٹ لیٹنٹ پر تبصرے کے بعد سامنے آیا ہے جہاں ’والدین کے جنسی تعلقات‘ پر ان کے تبصروں نے بڑے پیمانے پر تنقید کو جنم دیا۔ مذکورہ ایپی سوڈ میں موجود رنویر، سمے رائنا اور دیگر متاثرین کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حمیرا اصغر نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت درج کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا انکشاف
معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تفتیش جاری ہے اب اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا نے ابتدائی تحقیقات اور اہم شواہد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ کی موت، ابتدائی تحقیقات اور ملنے والے شواہد کے حوالے سے بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: قتل یا طبعی موت؟ حمیرا اصغر کی موت کی گتھیاں سلجھنے لگیں
ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس کو لاش ملی تو اسے نو ماہ گزر چکے تھے اور وہ بری طرح ڈی کمپوز ہوچکی تھی، لیکن پولیس نے فارنزک اور کیمیکل نمونے لیبارٹریز کو بھجوا دیے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔
ڈی آئی جی جنوبی نے کہا کہ نہ تو ان کے فلیٹ سے خون کے نشان ملے اور نہ ہی کوئی چوٹ کا نشان پایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلیٹ سے کسی قسم کی ڈپریشن کی ادویات نہیں ملیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ قدرتی موت لگتی ہے۔
اسد رضا کا کہنا تھا کہ فرانزک تحقیقات میں کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے ظاہر ہو کہ اداکارہ کسی بلیک میلنگ کا شکار تھیں، البتہ انہوں نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت ضرور درج کرائی تھی اور متعلقہ تھانے اس کی تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کیس: پولیس کو فلیٹ سے ملنے والے نئے ثبوت کیا ہیں؟
گزشتہ روز پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتن میں سفید پاوڈر ملا ہے، جس کی بظاہر کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ سفید پاؤڈر تجزیئے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا جس کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آسکیں گے، پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی اور آس پاس کے لوگوں کو تعفن کیوں محسوس نہیں ہوا؟
خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔
لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت قریباً 8 ماہ پرانی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حمیرا اصغر حمیرا اصغر پوسٹ مارٹم حمیرا اصغر تدفین حمیرا اصغر لاش حمیرا اصغر موت حمیرا اصغر والد