Islam Times:
2025-09-18@19:05:52 GMT

سویڈن، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

سویڈن، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج

سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’صیہونی اسرائیلیو فلسطین چھوڑ دو‘‘، ’’مجرم امریکہ، مشرق وسطیٰ چھوڑ دو‘‘ اور ’’نسل کشی بند کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔

بینرز پر”صیہونیت کو شکست ہوگی اور مزاحمت جیت جائے گی”، "جبری نقل مکانی نہیں اور نسل کشی نا منظور، سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری ناقابل قبول‘ کے نعرے درج تھے۔ بعد ازاں مظاہرین نے سویڈن کی وزارت خارجہ کے دفتر کی طرف مارچ کیا۔ انہوں نے "فلسطین زندہ باد، ٹرمپ-نیتن یاہو کے منصوبے نہیں چاہئیں” کے نعرے لگائے۔ امریکی صدر ٹرمپ فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر کرنے کے منصوبے کو مصر اور اردن جیسے پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کے منصوبے کو فروغ دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے منصوبے کو ٹرمپ کے کے خلاف کرنے کے

پڑھیں:

سکھر ،پنوںعاقل کی میر برادری کامختارکار کے خلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) بشیرآباد تعلقہ پنوعاقل ضلع سکھر کے رہائشی میربر برادری سے تعلق رکھنے والے ڈھولن میربر کا مختار کاراور تپیدار کی ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
  • ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چُھوٹ واپس لے لی
  • مودی کیلیے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چُھوٹ واپس لے لی
  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • لندن ، سرکاری دورے پر ٹرمپ کی آمد،عوام کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
  • بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں
  • ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
  • ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
  • ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
  • سکھر ،پنوںعاقل کی میر برادری کامختارکار کے خلاف احتجاج