جماعت اسلامی کا رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں عوام کے حقوق کے لئے جاری تحریک سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں رمضان المبارک کے بعد بڑی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدہ میں تبدیلی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ، عوام کو بجلی کے بلوں اور پٹرول کی قیمت میں بڑا ریلیف ملنا چاہئے، پہلے مرحلے میں مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیں گے ، گورنر ہاو¿س اور پھر وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراوکیا جائے گا ، حکومت کے پاس پھر عوام کو ریلیف دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کسا ن اگر جگہ جگہ اپنے حق کیلئے نکلیں گے تو حکومت کو گ±ھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے، جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرے گی، حکومت فارم 45 کی ہونی چاہئے، ہماری تحریک جاری ہے،تصادم کرنے سے معاملات حل نہیں ہوتے، پرامن سیاسی مزاحمت ہی مسئلے کا حل ہوتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریئل اسٹیٹ بلڈرکی طرح رویہ رکھے ہوئے ہیں، فلسطینی قوم اپنی غیرت کا سودا نہیں کرنے دے گی، غزہ والے گزشتہ کئی دہائیوں سے جدوجہد کررہے ہیں، اسرائیل قابض فورس ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ٹرمپ کا فارمولا سب نے مسترد کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایک ہی ہے وہ فلسطین کی آزاد ریاست ہے ، پاکستان کو بھی اپنی حیثیت پہچاننی چاہئے، مسئلہ کشمیر پر بھی ہماری واضح پالیسی ہے، مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادیں 78سال سے موجود ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے کہا تھاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اچھے کپتان کی ضرورت ہے، آج سے 3 سال پہلے کپتان کو تبدیل کرنے کی بات ہوئی، محمد رضوان کو 3 سال پہلے سے کپتان برقراررکھتے تو بابراعظم کی پرفارمنس بھی ٹھیک ہوتی، بابراعظم کو جب کپتانی سے ہٹایا توتب سے اب تک اس پر پریشر ہے۔
پی ٹی آئی کے روپوش رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے بعد نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ 5 اگست سے قبل تمام اضلاع اور ڈویژنز میں ریلیاں، جلسے اور کنونشنز کا انعقاد کیا جائے۔جنید اکبر نے کہا کہ تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں احتجاجی ریلیاں، کنونشنز، اور عوامی اجتماعات منعقد کریں۔احتجاجی تحریک کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کا اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس پشاور کے مقامی جرگہ ہال میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی صدر جنید اکبر خان سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی، اجلاس میں بانی کی رہائی کے لیے جاری تحریک کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی گئی۔پی ٹی آئی کے اجلاس میں 5 اگست کے احتجاج کی حکمتِ عملی، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں،سینیٹر عرفان صدیقی اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،امریکا کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات راولپنڈی میں ایک اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل، عدالت کا قبر کشائی کا حکم، 8افراد گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم