وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہے کہ  پن بجلی کے خالص منافع کے دو ہزار ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اگر ہمارے حق کیلئے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ کہا ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے اس کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لانے کیلئے مزید وسائل چاہیے ہیں، ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے۔

 وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ  ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا،  ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے اس کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لانے کیلئے مزید وسائل چاہیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان علاقوں میں پسماندگی اور غربت بہت زیادہ ہے، وفاقی حکومت نے ان علاقوں کیلئے 2019 سے 2024 تک درکار فنڈز میں سے 20 فیصد فراہم کیے، ہمارا آبادی اور رقبے کی بنیاد پر حصہ بڑھ گیا ہے، ان علاقوں کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے چھ سالوں سے 600 ارب روپے ملنا تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف 132 ارب روپے ملے، رواں مالی سال جولائی سے ہمیں فاٹا کیلئے کوئی فنڈز نہیں مل رہے، صوبائی حکومت کو یہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، پاکستان کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے خیبرپختونخواہ نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ نئے این ایف سی کی جگہ بار بار آرڈیننس کیا جاتا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیا این ایف سی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارا صوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان میں بار بار آئین کو توڑا گیا مگر کسی کو سزا نہیں ہوئی، ہم صوبے کہ حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، حقوق نہ دے کر کوئی آرڈیننس کرے گا تو یہ ہمیں قبول نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کیلئے مشاورت شروع کی جائے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ رمضان المبارک کی رعایت دے رہا ہوں، اس کے بعد ہم اپکو سرپرائز دیں گے، پن بجلی کے خالص منافع کے دو ہزار ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اگر ہمارے حق کیلئے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور وزیر اعلی نے کہا کہ اور عوام ارب روپے ہوں گے

پڑھیں:

سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے سالانہ میٹرک امتحانات 2025میں ناکام امیدوار طلبا و طالبات کے لئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر 2025کو شروع ہونگے، جس کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے سالانہ امتحان میٹرک 2025 پارٹ ٹو جماعت دہم میں ناکام امیدوار طلبا و طالبات کے لئے سپلیمینٹری امتحانات10ستمبر2025 سے شروع ہونگی,جس کے لئے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 07 اگست 2025 ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے، آئین تو موجود ہے، اس پر عمل نہیں ہوتا، حافظ نعیم
  • آئین موجود‘ عمل نہیں‘ جج بھی غیر مطمئن ہیں: حافظ نعیم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
  • وفاقی حکومت کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ
  • سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیاجائے،گورنرپنجاب کاوزیراعلیٰ کوخط
  • میں آئین کی بالادستی اور قوم کی خدمت کیلئے سخت اور طویل سزا کاٹ رہا ہوں، عمران خان
  • کسی ’فیڈرل فورس‘ کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان