غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کےکانوں میں نہیں پڑتی: قادر مگسی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کے کانوں میں نہیں پڑتی۔
چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہور ہیں، متحد ہو جائیں تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منواسکیں گے۔
سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر آصف زرداری نے دستخط کر کے کینال منصوبے کی منظوری دی۔
قادر مگسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی سے مختلف ایشوز پر بات ہوئی، کانفرنس کی دعوت دی ہے، سیاسی صورتِ حال پر اپنا مؤقف دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پانی سے متعلق ہمارا مشترکہ مؤقف ہے، پانی کے بین لاقوامی منصوبےکو ہم مانتے ہیں، بین الاقوامی اصول کے مطابق پانی سب کو دیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
کراچی:حکومت سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے جانے والے ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود کے دوبارہ ایم ایس تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ نکال کر مبینہ طور پر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکدار کی پرائیویٹ کار میں لگا دی تھی۔
مذکورہ گاڑی ایم ایس کے دوست چلارہے تھے اور ٹول پلازہ پر ٹول نہ دینے پر تکرار ہوئی تھی جہاں پرائیویٹ کار چلانے والے نے ٹول پلازہ پر اپنے اپ کو سرکاری اسپتال کاایم ایس ظاہر کیا تھا۔
اس پر ٹول پلازہ پر تعینات عملے نے کار کی نمبر پلیٹ کی تصاویر لے کر اعلی حکام کو بھیجی تھی، جس کے نیتجے میں 23 جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ نے انہیں ایم ایس کے عہدے سے فوری طور پر معطل کرکے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تاہم سندھ حکومت نے ڈاکٹر آغا عامر کو بحال کرتے ہوئے دوبارہ سعود آباد اسپتال میں ایم ایس تعینات کردیا ہے۔