باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔دو روزہ دورہ آذربائیجان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے صدارتی محل میں ون آن ون ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات اقتصادی تعاون اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا صدارتی محل پہنچنے پر صدر الہام علیوف نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ممالک کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی وفد موسم کی خرابی کے باوجود تقریب میں موجود رہے، جہاں معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر وزراء بھی شامل ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا ذربائیجان کے شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر و عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

وزیرِاعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی—فائل فوٹوز

وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیرِاعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی متحرک سفارت کاری پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم سے رابطہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا

انہوں نے اُس وقت امیرِ قطر کی ٹیلیفون کال اور قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی عید کی مبارک باد کا گرم جوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے صدر مملکت کو فون
  • صدر زرداری سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی ملاقات
  • پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر و عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی
  • وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟
  • صدر وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • شہباز شریف، شہزادہ محمد ملاقات: کثیر جہتی تعلقات مزید گہرنے کرنے کے عزم کا اعادہ، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے