اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ،بورڈ کی سابق چییرپرسن راعنا سعید و دیگر نے اسلام آباد ہاییکورٹ سے رجوع کرلیا ۔سات فروری 2025 کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست میں قرار دیا ہے کہ نیا بورڈ 5 سول سرونٹس پر مشتمل ہے ، نیے بورڈ کی تشکیل اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وایلڈ لایف مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن تین ایک کی خلاف ورزی ہے، 7 فروری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جایے ،ا سلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ کا سابقہ بورڈ بحال کیا جا ئے۔ درخواست میں وفاقی حکومت وزرات داخلہ اور سی ڈی اے کوفریق بنایاگیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہائیکورٹ میں چیلنج اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس ، سکیورٹی اور کار پارکنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے
چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رش والے علاقوں میں پارکنگ فیس زیادہ ہوگی ۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پارکنگ میٹرز اور کیو آر کوڈز کا استعمال متعارف کروایا جائے گا،پارکنگ کی ادائیگی اب کیش لیس ہوگی جس میں موبائل ایپ اور QR کوڈز کا استعمال ہو گا ۔سی ڈی اے ون ونڈو سینٹر پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کیا جائے گا ۔اب شہری پراپرٹی و بجلی کے بل بھی موبائل ایپ سے ادا کر سکیں گے ۔ہم نے اسلام آباد کو محفوظ و سمارٹ شہر بنانے کا عزم کیا ہے ۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
چیئرمین سی ڈی اے نے ٹریفک سروے اور یومیہ گاڑیوں کے داخلے و اخراج کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد میں جدید ڈیجیٹل نظام سے غیر قانونی پارکنگ پر قابو پایا جائے گا ۔،ایم ٹیگ، ڈیجیٹل پارکنگ، کیش لیس سسٹم سے سیکیورٹی بھی بہتر ہوگی ۔ محمد علی رندھاوا