سابق صوبائی وزیر کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد، تہلکہ مچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم اورنگزیب