نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
وفاقی حکومت نے مختلف کرنسیوں میں جاری نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں بڑی کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ا سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی روپے میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 850 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 21.
اسی طرح امریکی ڈالر میں 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9 فیصد سے گھٹ کر 7 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ برطانوی پاؤنڈز میں یہ شرح 75 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 فیصد سے کم ہو کر 7.25 فیصد کر دی گئی ہے۔
یورو میں بھی 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 175 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 7 فیصد سے گھٹ کر 5.25 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بیسز پوائنٹس کی کمی فیصد سے کے بعد گئی ہے
پڑھیں:
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔
پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔
Post Views: 5