ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔
(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,286 روپے اضافے کے بعد 264,060 روپے سے بڑھ کر 265,346 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 242,063 روپے سے بڑھ کر 243,242 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 3,395 اور دس گرام چاندی کی قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 2,910 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,936 ڈالر سے بڑھ کر 2,948 ڈالر ہو گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا، جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ
حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا ہے، سروے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جاری کردیا۔
اقتصادی سروے کے مطابق جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ہے، سال 2023 میں جی ڈی پی گروتھ منفی میں تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں