مونا ریماؤنٹ ڈپو کے دورے کے دوران صدر مملکت کو مختلف نسل کے گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت کو مختلف نسل کے گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ آصف علی زرداری کو حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مونا ڈپو تقریباً 150 سالہ قدیم ہے جبکہ صدر مملکت نے نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں ڈپو کے کردار کو سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے شہر اُرمچی میں جدید شہری سہولیات اور ڈیجیٹل نظم و نسق کے مرکز اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال اُرمچی کے میئر اور نائب گورنر نے کیا۔

یہ سینٹر 30 سے زائد سرکاری محکموں کو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جوڑ کر شہریوں کو 200 سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ان میں صحت، تعلیم، ٹریفک مینجمنٹ، یوٹیلٹی سروسز اور ایمرجنسی رسپانس جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اس ڈیجیٹل ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید طرز حکمرانی اور منصوبہ بندی کی بہترین مثال قرار دیا۔

انہوں نے سینٹر کے وژن، کارکردگی اور بین الاداراتی ہم آہنگی کو سراہا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بھی شہری نظم و نسق کے لیے ایسے ماڈلز سے سیکھنا چاہیے تاکہ شہریوں کی زندگی کو بہتر اور سہل بنایا جا سکے۔

؎انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شہری منصوبہ ساز اور ماہرین اس تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر جدید شہری سہولیات چین کا شہر اُرمچی ڈیجیٹل نظم و نسق صدر آصف زرداری کا دورہ چین صدر پاکستان آصف علی زرداری

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
  • چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے؛ صدرِ مملکت
  • صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
  • صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں