پنجاب: رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے۔
محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 سے ایک بجے تک کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو اسکولوں میں ساڑھے 12 بجے چھٹی ہو گی۔
محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے 8 سے 12 اور دوسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی، نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
---فائل فوٹوکراچی کے شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس کی مد میں اضافی خرچے سے جان چھوٹ گئی۔
سندھ حکومت نے شہر بھر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر اب مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازا، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔