پی آئی اے، مدینہ اسٹیشن پر کروڑوں کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام اسٹیشنز پر گرائونڈ سروسز کی خدمات کے لئے ٹینڈر
من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ جاری کرنے پر 18کروڑ 73 لاکھ 83ہزار کا نقصان
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے مدینہ اسٹیشن پر کروڑوں روپے کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو جاری کر دیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام اسٹیشنز پر 3سال کے لئے گرائونڈ سروسز کی خدمات کے لئے ٹینڈر شائع کیا، مدینہ اسٹیشن پر گرائونڈ سروسز کے لئے میسرز حواس نے سب سے کم 46لاکھ 76ہزار ریال کی بولی لگائی لیکن پی آئی اے انتظامیہ نے میسرز سعودی گرائونڈ سروسز کو 62 لاکھ 37 ہزار سعودی ریال میں ٹھیکہ جاری کیا جو کہ 15لاکھ 61ہزار 530ریال اضافی ہے ، مدینہ اسٹیشن پر گرائونڈ سروسز کے لئے من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ جاری کرنے کے باعث پی آئی اے کو 18کروڑ 73 لاکھ 83ہزار روپے کا نقصان ہوا، اعلیٰ حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی اور کوئی جواب نہیں دیا جس پر ڈی اے سی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی لیکن ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے مدینہ اسٹیشن پر ٹھیکہ میں کروڑوں روپے کے نقصان پر انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مدینہ اسٹیشن پر کے لئے
پڑھیں:
جماعت اسلامی پختونخوا کا ہوٹلز مسماری کیخلاف احتجاج کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لوئر دیر(جسارت نیوز )جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا شمالی کے امیر اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے کاروبار کی تباہی اور تجاوزات کے نام جاری آپریشن پر شدید غم وغصے کا اظہا رکرتے ہوئے غریبوں کا کاروبار بند کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کااعلان کردیا جبکہ ہو ٹلز اور ریسٹورنٹس بند ہونے سے سیاحت کے فروغ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ سانحہ سوات کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے قائم کاروباری مراکز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں غریب اور محنت کش طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور کئی ہوٹلز کو سیل کردیاہے جس کے مزدور فاقوں کے شکار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے روزگار کو ختم کرنا انھیں خود کشیوں پر مجبور کرنے کی مترادف ہے ۔عنایت اللہ خان نے کہاکہ عجیب بات ہے کہ این او سی جاری کرنا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاکام ہے تاہم متعلقہ محکمے غیر ضروری تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور کاروبار کوبحال کیا جائے ،جماعت اسلامی این او سیز حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔انھوں نے کہاکہ سانحہ سوات کو چھپانے اور صوبائی حکومت اپنی ذمے داریاں نہ نبھانے کا نزلہ غریب عوام پر ڈال رہی ہے جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے، اس ظلم اور زیادتی کرنے پر جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھے گی ۔عنایت اللہ خان نے کہاکہ یہاں کے عوام پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیںجبکہ صوبائی حکومت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو مسمار کرکے معاشی قتل کررہے ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر سیل شدہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو کھولنے کے احکامات جاری کرے بصورت دیگر احتجاج اور مزاحمت کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہوگا ۔