Express News:
2025-07-26@06:31:00 GMT

امریکی صدر کی کٹوتیوں سے سی آئی اے کے راز فاش ہونے کا خطرہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی سرکاری بجٹ کٹوتیوں کے باعث سی آئی اے کے حساس رازوں کے افشا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، فروری کے آغاز میں وائٹ ہاؤس کو ایک ای میل بھیجی گئی تھی، جس میں ممکنہ برطرفیوں کے لیے کچھ افسران کے نام دیے گئے تھے۔ سی آئی اے اب اس خدشے کا جائزہ لے رہی ہے کہ کہیں یہ ای میل انڈر کور کام کرنے والے ایجنٹس کی شناخت کے افشا ہونے کا سبب تو نہیں بنی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سی آئی اے کی اعلیٰ قیادت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر برطرفیاں ہوئیں، تو یہ سابق ملازمین کے ایک ناراض گروپ کو جنم دے سکتی ہیں، جو کہ حساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں یا ہیکرز کو فروخت کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور روس جیسی غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں، مالی مشکلات کا شکار یا ناراض سی آئی اے ملازمین کو بھرتی کر سکتی ہیں، جو کہ امریکی سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی آئی اے

پڑھیں:

ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی

 

ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی،یہ فیصلہ کیاہے کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی حکومت نے ،جہاں اب سرکاری ملازمین اپنے والدین کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے 30 دن کی چھٹی لے سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان 30 دن کی چھٹیوں کے بدلے آپ کی کوئی تنخواہ نہیں کٹے گی کیونکہ یہ پیڈ لیو ہیں۔
راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا سرکاری ملازمین کے لئےاپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینے کا کوئی انتظام ہے؟

جس پر مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نےبتایاکہ ملکی سروس رولز مرکزی حکومت کے ملازمین کو 30 دن کی چھٹی کی اجازت دیتے ہیں، جس کا فائدہ کسی بھی ذاتی وجہ سے لیا جا سکتا ہے جس میں بزرگ والدین کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔
جتیندر سنگھ نے تحریری جواب میں کہا کہ سنٹرل سول سروسز (لیو) رولز، 1972 میں 30 دن کی ای ایل (Earned Leave)، 20 دن کی ہاف ڈے لیو، آٹھ دن کی سی ایل اور دو دن کی ریسٹرکٹیڈ لیو، مرکزی حکومت کے ملازم کو دیگر اہل چھٹیوں کے علاوہ دی جاتی ہیں، جو کسی بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر حاصل کی جا سکتی ہے، بشمول بزرگ والدین کا خیال رکھنے کے۔
ان کاکہناتھا کہ آپ ان چھٹیوں کا استعمال کسی بھی ذاتی کام کے لئے کر سکتے ہیں، چاہے وہ آپ کے والدین کا خیال رکھنا ہو یا کوئی اور ضروری کام۔ یعنی اب آپ کو اپنے بزرگ والدین کی دیکھ بھال کے لیے الگ سے چھٹی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو صرف اپنی EL کا استعمال کرنا ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • وال مارٹ کا نیا اے آئی منصوبہ، خریداروں اور ملازمین کے لیے ‘سپر ایجنٹس’ تعینات کرنے کا اعلان
  • ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی
  • پی ٹی آئی کی تحریک سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، عرفان صدیقی
  • فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر امریکا برہم؛ اسرائیل بھی ناراض
  • فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا برہم، اسرائیل ناراض
  • فی الحال کسی فوری کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
  • امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کو قرار دیدیا
  • دیرپا کیمیکل سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، تحقیق
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ