Express News:
2025-07-25@01:35:59 GMT

عمران خان نے پارٹی کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا سے گفتگوکرتے بتائی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں، ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، چھے ماہ میں بچوں سے چوتھی بات بات کروائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، ہم یہ معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ سندھ کے بارے میں بانی کو بتایا، بتایا پورا سندھ پی ٹی آئی کا منتظر ہے، ہم سندھ کے حقوق کے لئے لڑیں گے اور ان کے پانی کا ایک قطرہ کسی اور کو نہیں جانے دیں گے۔ 

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ پر وڈیروں کا بہت راج ہو چکا،ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ ہم کھڑے ہیں، پنجاب میں ہر روز فسطائیت کا نیا واقعہ سامنے آتا ہے، بانی کی رہنمائی میں ہم یہ جنگ لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جنید اکبر کی صدارت پر بانی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہدایت کی ہے کہ جو پارٹی کے ساتھ دوسرے عہدوں پر تعینات ہیں، وہ پارٹی عہدے چھوڑ دیں، جو لوگ پارٹی میں رہ کر اسکے خلاف باتیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو فارغ کر دیئے گئے انھیں ٹھوس وجوہات پر فارغ کیا گیا، کرکٹ پر بانی بہت افسردہ ہیں، بانی پی ٹی آئی سے نے کہا چیف جسٹس نے جو بات کی اسے آگے لیکر چلیں،جیلوں میں جو نظام ہے وہ قانون کے منافی ہے، عالیہ حمزہ اور شعیب شاہین کو ملک بھر میں یو سی سطح پر آرگنائز کرنے کی زمہ داری سونپی ہے۔ 

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے بانی نے مسرت کا اظہار کیا ہے، پارٹی مکمل طور پر متحد ہے، ہم پاکستان بار سپریم کورٹ بار کے الیکشن سامنے کھڑے ہیں، سب کو پیغام ہے کہ پارٹی متحد ہے اور آگے بڑھے گی، ہم ملک کے اندر کی قوت ہیں، ہم کوئی گروہ یا جھتہ نہیں جس نے اداروں سے دور ہو کر جہدوجہد کرنی ہے، ہم نیا پاکستان بھی بنائیں گے۔ 

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جن لوگوں کے پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا،  ان کے  لیے کوئی سافٹ کارنر نہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو گی، جو لوگ اس دن میسر تھے اور ان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان کی بات سنی جائے گی اور ان کا فردا فردا فیصلہ ہو گا، شیر افضل ہوں یا کوئی اور بانی نے کہا میں پارٹی عہدے داران کے ساتھ کھڑا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ شیر افضل پارٹی سے باہر ہو چکے وہ دو ٹوک فیصلہ ہے تبدیل نہیں ہو گا، جس کسی نے بدکلامی کی کسنے ذدوکوب کیا وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے، بانی نے کہا جو لوگ رابطہ میں نہیں تھے انکو موقع دیا جائے انکو ضرور موقع دیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی افسردہ ہیں، کرکٹ تکنیکی گیم ہے، وہ ان کو دیں گے جو کسی کے منظور نظر ہوں گے، عوام کی وابستگی کو اگر کوئی مذاق سمجھتا ہے تو عوام کے جذبات کی تضحیک کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ چیف جسٹس

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کے بچے والد سے ملنے پاکستان آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پہلے 6،6 لوگوں کو ملاقات دی جاتی تھی لیکن پھر دو بہنوں پر لے آئے اور آج انہوں نے ساری بہنوں کی ملاقات بند کر دی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی ہے، ایک وکیل ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات بھی ہوئی ہے، عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدالتوں سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اب مخصوص نشستیں چھینی گئیں اور وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات آج جتنے خراب ہیں اتنے کبھی نہیں تھے، یہ ڈاکو ڈفر الائنس ہوچکا ہے، اسی قسم کا الائنس نائجیریا میں ہے، پاکستان میں الیٹ کلاس وسائل چوری کررہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی  نے کہا ہے اس الائنس نے معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے، عوام کو اب کھڑا ہونا ہوگا، ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جارہی ہیں، جھوٹی گواہیوں پر اب دیکھنا لاہور کا جج کیا فیصلہ دیتا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے قانون کی بالادستی کے لیے اب تحریک چلانا پڑے گی اور پارٹی کو ہدایت کی ہے سارے یکجا ہوکر تحریک پر فوکس کریں، تحریک کا اعلان اس لیے کیا ہے کیوں کہ سارے راستے بند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی، بانی کے بچے پاکستان آئیں گے ان کے پاس نائیکوپ ہے وہ اپنے والد سے ملنے آئیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل جھوٹ بول رہا ہے، بانی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل کا نام لیا ہے یہ انہیں تنگ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر پارٹی مؤقف دے گی، بانی پی ٹی آئی کو نہیں معلوم باہر کیا ہو رہا ہے۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دینا انتہائی افسوس ناک ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور اپنا مقدمہ لڑیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ میری ظہیر عباس صاحب سے علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی، پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
  • عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
  • اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
  • پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں شاہ محمود قریشی نہیں: سلمان اکرم راجا
  • پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ 
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر