مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے  قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو کے شہر کچہ پکہ میں قومی مرکز میں استقبال ماہ مبارک رمضان اور شہدائے قدس کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے  قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ جس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے خصوصی شرکت کی اور ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی کے علماء نے بھی شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علامہ راؤف حسین محمدی نے مصائب پڑھے۔ مومنین نے شہدائے راہیان قدس کیساتھ عقیدت مندانہ عشق کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: استقبال ماہ مبارک رمضان اور کا انعقاد

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم