اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، فضل الرحمان کی خالد مشعل سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
DOHA:
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی دورہ قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اسرائیل جنگی مجرم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
حماس رہنما ڈاکٹر خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے منتظر ہیں، فلسطینی مسلمانوں کو دوائیوں، خیموں اور راشن کی اشد ضرورت ہے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور مولانا نے اپیل کی کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن اور پاکستانی عوام مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے حماس کی مرکزی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر سے ملاقات کی تھی اور ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی ابرار احمد اور حماس رہنما ڈاکٹر ظہیر ناجی بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے خالد مشعل
پڑھیں:
ایچ آر سی پی کا پنجاب میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
لاہور:انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے پنجاب میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کمیشن نے انسانی حقوق سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں سیاسی بے عملی، اقلیتوں کیخلاف مظالم اور بچوں و خواتین پر جاری تشدد کے واقعات کو نمایاں کیا ہے۔
ایچ آرسی پی کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں ووٹرز کی رجسٹریشن اور ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن مجموعی ٹرن آئوٹ میں کمی دیکھی گئی۔
پی ٹی آئی احتجاج روکنے کے لیے سڑکیں بند ،مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک ،سرگودھا میں مسیحی شہری کو توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت، 9 افراد کا کوئٹہ-تافتان شاہراہ پر قتل،7 پنجابی مزدوروں کے قتل،اوربچوں کے خلاف جرائم کی شرح بدستور بلند ہونے پر تشویش ظاہر کی گئی۔