ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کو واپس
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کو واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کو واپس۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کو واپس پشاور ہائی کورٹ بھجوادیا گیا
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود گریڈ اکیس کے جوڈیشل افسر ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود اسلام آباد میں فرائص سر انجام دے رہے تھے، سیشن جج طاہر محمود اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبر انسپکشن ٹیم ، سپیشل جج سنٹرل سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود پشاور ہائی کورٹ اسلام آباد کو واپس
پڑھیں:
138قیمتی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ: سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
---فائل فوٹوجماعتِ اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 قیمتی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ 28 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد کی، حکومت سندھ کی جانب سے بیوروکریسی کے لیے 138 گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، یہ گاڑیاں عوام کے ادا کردہ ٹیکس کی رقم سے خریدی جائیں گی، عوام کے ٹیکس کے پیسے کو عوام کی بہبود کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔