گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، متاثرین ڈیم کے مطالبات پر دو کمیٹیاں تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا اور تمام سٹیک ہولڈرز اس عمل میں مکمل تعاون کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ و چیئرمین اپیکس کمیٹی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی، امن و امان، لاء اینڈ آرڈر، توانائی، تعلیمی اصلاحات، سیاحت و کھیلوں کے ایونٹس، پولیس ریفارمز، قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے معاملات اور غیر قانونی اسلحہ و منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔ سرکاری بیان کے مطابق اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چولہا متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے دو ہائی پاور کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو متاثرین سے مذاکرات کے بعد اپنی سفارشات مرتب کریں گی۔ بعد ازاں فیڈرل کمیٹی کے اراکین چولہا متاثرین کے ساتھ ملاقات کرینگے اور اگلا لائحہ عمل چولہا متاثرین کے ساتھ مل کر مشاورت سے طے کرینگے۔ کمیٹی نے چولہا متاثرین سے اپیل کی کہ وہ اپنی نمائندہ کمیٹی تشکیل دیں تا کہ بامقصد مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، تاکہ خطے کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کسی بھی موقع پر علاقے کے امن و امان کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی غیر قانونی کارروائی کو کامیابی سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن و استحکام کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا اور تمام سٹیک ہولڈرز اس عمل میں مکمل تعاون کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی