Express News:
2025-06-15@12:18:08 GMT

شدید عوامی ردعمل نے پاکستانی کرکٹرز کو پریشان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

کراچی:

بھارت کیخلاف شکست نے کھلاڑیوں کو دبائو کا شکار کر دیا۔

پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا و دیگر مقامات پر عوامی ردعمل سے پریشان ہیں۔

 ویسے ہی کسی سیریز یا ایونٹ کے دوران نقل و حرکت محدود ہی رہتی ہیں، اب پلیئرز خود بھی ڈنر وغیرہ کیلیے باہر جانے میں احتیاط کر رہے ہیں۔

غصے میں بھرے شائقین ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کر رہے ہیں، البتہ پی سی بی ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ہی کارکردگی کا جائزہ لے گا،  

ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ پرفارمنس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں اور بہتری کیلئے کیا کرنا چاہئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اداکارہ سعدیہ امام نے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، مداح پریشان

پاکستان شوبز کی اداکارہ، میزبان اور ماڈل سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پر روتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

سعدیہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں سعدیہ اُداس دکھائی دے رہی ہیں ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک افسردہ گانا بھی چل رہا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’اداس موڈ‘ اور ساتھ ہارٹ بریک والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ 

سعدیہ امام کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ سے ان کی اُداسی کی وجہ دریافت کر رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

ساتھی فنکار اور مداح سعدیہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں تاہم اداکارہ کی اس اداسی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ 

سعدیہ امام کی اس مبہم پوسٹ نے مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا تاہم مداح اُمید کر رہے ہیں کہ ان کی نجی زندگی میں سب ٹھیک ہو۔ 

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی کرکٹرز چوکرز کی آوازیں لگاتے رہے’، جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلیا پر سلیجنگ کا الزام
  • ایران اسرائیل جنگ:  کیتھولک روحانی پیشوا پوپ لیو نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کردیا
  • اس سال حج کے دوران 18 پاکستانی حاجیوں کا انتقال، جنت البقیع میں سپرد خاک کردیا گیا
  • ایران پر اسرائیلی حملہ، روس نے شدید ردعمل دے دیا
  • اداکارہ سعدیہ امام نے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، مداح پریشان
  • ایران پر حملہ: پاکستان کا سخت ردعمل، صدر مملکت ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی شدید مذمت
  • پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دو ٹوک ردعمل
  • ایران پر حملہ: پاکستان کا سخت ردعمل، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شدید مذمت
  • بابر اعظم اور رضوان ناقدین کو خاموش کرا دیں گے: سابق کرکٹرز پرامید
  • چین امریکا کی اے آئی برتری کے قریب تر، واشنگٹن پریشان