ویب ڈیسک: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزایوف نے شرکت کی۔

تقریب میں تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان نوجوانوں کے امور سے متعلق ایم او یو کا بھی تبادلہ ہوا۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

وزیراعظم شہبازشریف اورازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے تقریب کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ 

افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے: وزیراعظم

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ ازبکستان کے دوران بہترین میزبانی پر مشکور ہوں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، ازبکستان،پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دارہے، دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے، صدرشوکت مرزایوف عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ازبک صدرنے ازبکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،نوازشریف کی ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہوں، پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی مہنگائی میں کمی آرہی ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پُرعزم ہیں، انتھک محنت اور عزم سے ہی ترقی کا سفر طے کیا جاسکتا ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

انہوں نے کہا ایک سال میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پیروں کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، ترقی کے سفر میں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ازبکستان کے ترقیاتی ماڈل سے مستفید ہوں گے، مختلف شعبوں میں تعاون سے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ازبک صدر سے خطے اورمشرق وسطٰی کی صورتحال پر بات ہوئی، افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بات چیت آگے بڑھانے کیلئے وفد آج یا کل تاشقند پہنچے گا، ازبک صدر کو بھی وفد پاکستان بھیجنے کا کہا ہے۔

آزاد کشمیر میں ساتواں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم

ازبک صدر شوکت مرزا یوف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہتے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان مفید گفتگو ہوئی، روشن مستقبل کیلئے دونوں ملکوں کی گفتگواورمعاہدے بہت اہم ہیں، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئےمشترکہ لائحہ عمل اورمواقع سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں، دونوں ملکوں کے تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ بہتری آرہی ہے، پاکستان کی ممتازکاروباری کمپنیاں دورہ تاشقندپر ہیں، سرمایہ کاری وتجارت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہورہی ہے۔

 پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے: عظمیٰ بخاری

ازبک صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہورہا ہے، بات چیت کے بعددونوں ملکوں نے مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط کئے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، علاقائی وعالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں دونوں ملکوں کے کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک شہباز شریف پاکستان کی میں تعاون کے تعلقات صدر شوکت

پڑھیں:

میرواعظ عمر فاروق کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

میر واعظ نے کہا کہ مذاکرات ہی امن اور استحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔ خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس پر اتفاق کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے خاص طور پر کنٹرول لائن کے دونوں طرف رہنے والوں کے لیے ایک بہت بڑی راحت ہے، جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور پناہ گاہیں اور ذریعہ معاش تباہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مسائل پر بات چیت کا امکان جیسا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے، ایک خوش آئند قدم ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ مذاکرات ہی امن اور استحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔ خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس پر اتفاق کر لیا۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان اگر خلوص نیت کے ساتھ باہمی تنازعات کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے تو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایتی دشمنی کی طویل تاریخ کا خاتمہ ہو سکتا ہے بلکہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا بھی خاتمہ ہو گا اور تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی تعاون تنظیم کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
  • پاک بھارت جنگ بندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا بیان آگیا
  • ڈیریل مچل پاکستان اور انڈیا کے درمیان امن دیکھنے کے خواہاں
  • میر واعظ عمر فاروق کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
  • میرواعظ عمر فاروق کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
  • ڈیرل مچل کا پاک بھارت کشیدگی پر امن کا پیغام
  • پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے کن ممالک نے رابطے کیے؟
  • چینی صدر اور  روسی ہم منصب  کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
  • چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
  • چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، دونوں ممالک کا مشترکہ بیان