پاکستان نے ترکیہ کو 0-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے راونڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ کے پول اے میں شامل قومی جونیئر ٹیم نے اپنے تیسرے لیگ میچ میں ترکیہ کو بھی 0-3 سے مات دے دی۔

تینوں میچز میں کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹنے والی پاکستان جونئیر ٹیم  6 پوائنٹس کے ساتھ  پول اے میں سر فہرست ہے۔ اس پول سے ارجنٹائن،  ازبکستان اور بیلجیم بھی اگلے راونڈ میں قدم رکھ دیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بیلجیم اور دوسرے میچ میں میزبان ازبکستان کو شکست دی تھی۔

پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیرکو پورٹ ریکو کے خلاف کھیلے گا جبکہ اگلے روز اس کا ارجنٹائن سے مقابلہ ہوگا۔

ٹاپ 16 ٹیموں کےدرمیان ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا، فائنل 3 اگست کوطے ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی

لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔  والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔  انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی  رکھتے ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی  غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  اگر انہوں نے پی ٹی  اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔  کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن 
  • پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن