امریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
امریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں امریکا نے ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار اور علاقائی استحکام کے لیے اس کی مستقل کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان امریکی محمکہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی، وزیر خارجہ روبیو نے ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار اور علاقائی استحکام کے لیے اس کی مستقل کاوشوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص داعش-خراسان (ISIS-K) کے خلاف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں اگست میں اسلام آباد میں ہونے والے پاک-امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خارجہ روبیو نے باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تجارت کے فروغ اور قیمتی معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے عزیزوں سے خطرات، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا عمران خان کے عزیزوں سے خطرات، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہر شہری مغرب کی طرح نظام میں اپنا کردار ادا کرے، تحریکِ انقلاب کے بانی کا عوام کو پیغام پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر غزہ میں تشدد اور انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، مزید 80 فلسطینی شہید بھارت کی خطے میں تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن ہوگئیں، اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار
پڑھیں:
اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے
اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔
ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک-امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔