نشے میں دھت دُلہا نے دُلہن کے بجائے اسکی سہیلی کو شادی کا ہار پہنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت دُلہا نے دُلہن کے بجائے اسکی سہیلی کو شادی کا ہار پہنا دیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کے گاؤں برکھیڑا میں ایک شادی اس وقت منسوخ ہوگئی جب دُلہا جو کہ مبینہ طور پر نشے میں تھا منڈپ میں پھیروں کے بعد دُلہن کی بجائے اس کی سہیلی کو مالاپہنا دی۔
دولہا کی اس حرکت پر 21 سالہ دلہن رادھا دیوی نے دولہے کو تھپڑ مار کر شادی منسوخ کر دی اور چلی گئی لیکن ہفتہ کو پیش آنے والے اس واقعے میں صرف یہی ڈرامہ نہیں تھا۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب 26 سالہ دُلہا رویندر کمار اپنی بارات کے ساتھ پنڈال میں دیر سے پہنچے، دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کردہ ایف آئی آر کے مطابق دُلہے کے اہل خانہ نے اضافی جہیز کا بھی مطالبہ کیا۔
دلہن کے والد نے بتایا کہ انہوں نے شادی سے پہلے کی رسومات کے دوران ڈھائی لاکھ روپے اور شادی کی صبح مزید 2 لاکھ روپے دیے تھے۔ لیکن یہ دولہا کے خاندان کے لیے کافی نہیں تھا۔
کہانی کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ رویندر کمار اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
چنانچہ شادی کے مقام پر وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں پہنچا اور دُلہن کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ بدتمیزی کی۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ور مالا پہنانے کی رسم کے وقت تک وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پی رہا تھا۔
بعد ازاں جب ورمالا پہنانے کا وقت آیا تو اس نے اپنی دُلہن کو ہار پہنانے کے بجائے اس نے بظاہر غلطی سے، دُلہن کے پاس کھڑی اس کی سہیلی کو پہنا دیا، اس پر طیش میں آکر دُلہن رادھا دیوی نے فوراً دُلہا کو تھپڑ مارا اور چلی گئی۔
اس پر دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں، آخر کار پولیس نے پہنچ کر حالات کو سنبھالا اور دُلہا اور اس کی بارات واپس بھیج دی گئی۔
پولیس نے دُلہے اور دوستوں کو حراست میں لے لیا اور دُلہن کے اہل خانہ کی توہین اور امن و امان کو خراب کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی سہیلی کو کے اہل خانہ د لہن کے
پڑھیں:
کومل عزیز خان نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سے پردہ اٹھادیا
کومل عزیز خان نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شادی سے ڈر لگتا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ اور نوجوان کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا خوف دنیا کے سامنے بیان کیا۔
شو میں گفتگو کے دوران کومل عزیز نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں بہت بہادر ہوں، مجھے کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا سوائے شادی کے، یہ میری زندگی کا آخری اور سب سے بڑا خوف ہے، جس پر میں ابھی تک قابو نہیں پا سکی۔
انہوں نے کہا کہ میں دھرنوں میں جا سکتی ہوں، لڑ سکتی ہوں، جاگیرداروں اور پولیس والوں سے بھی الجھ چکی ہوں، لیکن شادی ایک ایسا موضوع ہے جو آج بھی باعثِ تشویش ہے۔
کومل عزیز نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے اردگرد جو شادیاں دیکھی ہیں، وہ نہ تو بہت بری تھیں اور نہ ہی اچھی، بس ایک سمجھوتے کی کیفیت تھی، اس لیے میرے لیے مالی اور جذباتی خود مختاری شادی سے پہلے ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کپڑے، جوتے، زیورات، بیگز ان سب کی چمک دمک صرف چند دن کی ہوتی ہے، اس کے بعد اصل ذمے داریاں شروع ہوتی ہیں، شادی کے بعد اکثر لڑکیاں نوکری چھوڑ دیتی ہیں، کیونکہ گھر والے آج بھی خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
کومل کا کہنا ہے کہ جذباتی آزادی تب ہی حاصل ہوتی ہے جب عورت مالی طور پر خود مختار ہو اور یہی وہ چیز ہے جسے میں شادی سے پہلے حاصل کرنا چاہتی ہوں۔
یاد رہے کہ کومل عزیز خان ناصرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ وہ اپنے کپڑوں کے برانڈ Omal by Komal کو بھی کامیابی سے چلا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.6 ملین سے زیادہ ہے۔
Post Views: 1