شاہ سلمان نے 45 ممالک میں قرآن مجید کے نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے 45 ممالک میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق قرآن مجید کے 79 زبانوں میں تراجم بھی مختلف ممالک میں تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ نسخے مختلف ممالک میں سعودی سفارتخانوں کے اسلامی اور ثقافتی مراکز اور مذہبی اتاشیوں کو ذریعہ تقسیم ہوں گے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں قرآن مجید کے نسخے اور تراجم کی یہ تقسیم خادم حرمین شریفین کی طرف سے تحفہ ہے جسے وزارت اسلامی امور، دعوت اور ارشاد رہر سال رمضان المبارک میں تقسیم کرتی ہے۔ اس موقع پر وزیر برائے اسلامی امور، دعوت اور ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ اور قدر دانی کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قرا ن مجید کے ممالک میں
پڑھیں:
پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہمی کی منظوری دے دی
واشنگٹن: (ویب نیوز) امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اہلکاروں نے بتایا کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے یوکرین کو امریکی ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے، میزائلوں کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کا ذخیرہ متاثر نہیں ہوگا، یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
خیال رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روسی توانائی اور انفراسٹرکچر اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی، ٹوماہاک کروز میزائل 1 ہزار میل (تقریباً 1600 کلومیٹر) کی حدِ ضرب رکھتا ہے اور اس کو آبدوز اور بحری جہاز سے آسانی سے داغا جاسکتا ہے۔امریکی دفاعی اہلکاروں نے مزید بتایا ہے کہ ابھی ان میزائلز کو حوالے کرنے سے متعلق کئی اہم امور زیرِ غور ہیں جن میں اس کی تعیناتی اور تربیت کے معاملات قابل ذکر ہیں۔