کبریٰ خان کی شادی؛ دلکش فینسی غرارے کی قیمت کتنی ہے ؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مسجد الحرام میں نکاح کے بعد سے شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں اداکارہ نے نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیے ہیں۔
کبریٰ خان نے اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں انھوں نے عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔
اس دلکش جوڑے کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کبریٰ خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر ہیں۔
اس تصویر میں کبریٰ خان نے بلش پِنک رنگ کا غرارہ پہن رکھا ہے اور خوبصورت لباس پر اپنے ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس دلکش لباس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور ساتھ ہی قیمت کا بھی اندازہ لگانے لگے۔
انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق کبریٰ خان کے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے اور اس کا نام ’برائے کبریٰ‘ ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شادی کے دوران پولیس دلہا دلہن کو اٹھاکر لے گئی
بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے ناتھ نگر میں واقع منوکمنا ناتھ مندر میں پولیس نے ایک جوڑے کو شادی کرنے سے روک دیا۔ درحقیقت جیسے ہی دولہا دلہن کے بالوں میں سندور بھرا، پولیس وہاں پہنچی اور دلہا اور دلہن کو برآمدے سے ناتھ نگر تھانے لے گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی دونوں فریقین کی رضامندی سے ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق تلکمانجھی تھانہ علاقہ کی ایک لڑکی اور مدھوسودن پور تھانہ علاقہ کے ایک لڑکے کی شادی ہو رہی تھی۔ لڑکی کی عمر 23 سال اور لڑکے کی عمر 25 سال ہے۔ شادی میں جوڑے کے تمام رشتہ دار بھی مبارکباد دینے پہنچے تھے۔
اسی دوران ایک نامعلوم لڑکے نے ڈائل 112 پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ منوکمنا ناتھ مندر میں ہونے والی شادی ایک نابالغ لڑکی کی ہے اور اس سے زبردستی شادی کی جارہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکے اور لڑکی کو تھانے لے آئی، جہاں انہیں گھنٹوں بیٹھا کر پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران گھر والوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ تفتیش کی گئی تو ڈائل 112 پولیس کو موصول ہونے والی معلومات جھوٹی نکلیں۔ اس کے بعد تقریباً ایک بجے دولہا اور دلہن کو دوبارہ منوکمنا ناتھ مندر لے جایا گیا، جہاں شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں۔