امریکہ نے بھارت کے پاکستانی ایف-16 طیارہ گرانے کے بھونڈے دعوے کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سٹی42ؒ: 26 فروری 2019 کو بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا
حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا،بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا، جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے،واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف-16 مار گرانے میں ناکام رہی،
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت خود ایک جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور چھ فوجی گنوا بیٹھی، جس سے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،اوپن سورس سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارت نے ایئر اسٹرائیک میں کوئی قابل ذکر ہدف نشانہ نہیں بنایا، 27 فروری کی فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اپنی ہی فورسز کی فائرنگ سے تباہ ہوا، فارن پالیسی کے مطابق، پاکستان نے امریکی حکام کو ایف-16 طیاروں کی گنتی کی اجازت دی، جس کے بعد تصدیق ہو گئی کہ تمام طیارے موجود ہیں اور بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوابلوم برگ نے بھی پاکستانی ایف 16 طیارے کو گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا،بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستانی ایف 16 مار گرایا، لیکن امریکی رپورٹ نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا
امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی دعوے کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ کوئی ایف 16 طیارے تباہ نہیں کیا گیا، ،پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو حراست میں لے کر عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا، جس نے بھارتی شکست کو مزید نمایاں کر دیا،بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستانی فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جنگی جنون اور جھوٹے دعوے انتخابی فائدے کے لیے کیے گئے، لیکن سچائی سامنے آتے ہی اس کا بیانیہ ناکام ہو گیا،بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے ڈرامے کو چھ سال مکمل ہونے کو ہیں مگر آج تک بھارتی سرکار اور فضائیہ اس واقعے کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی ایف 16 کے مطابق فضای یہ ی ایف 16 فضای ی
پڑھیں:
ٹرمپ اور مودی کا رابطہ، پاک بھارت تنازع پر تیسرے فریق کے معاملے پر گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بتایا کہ مودی نے ٹرمپ کو کہا ہے کہ پاکستان سے تنازع پر بھارت تیسرے فریق کی ثالثی قبول کرتا ہے نہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کی، مودی کی ٹرمپ سے ملاقات جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائنز میں ہونا طے تھی۔
وکرم مسری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جلد امریکا واپسی کے سبب مودی کی ملاقات نہیں ہو پائی۔ پہلگام حملے کے بعد ٹرمپ نے مودی کو تعزیتی ٹیلی فون بھی کیا تھا۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف سپورٹ کا اظہار بھی کیا تھا، پہلگام واقعے پر ٹیلی فونک رابطے کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ٹیلی فونک گفتگو ہے، مودی نے ٹرمپ سے آپریشن سندور سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام لگاتے ہوئے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان پر حملہ کیا تھا جس میں پاکستانی شہری شہید ہوئے جبکہ اس دوران پاکستانی ایئر فورس نے رافیل سمیت 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا اور بھارت میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس میں بھارت کو شدید نقصان پہنچا۔
پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے منہ توڑ جواب کے چند گھنٹوں پر بھی امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کا اعلان کیا جسے پاکستان اور بھارت نے قبول کیا تاہم بھارت میں ٹرمپ کی جانب سے سیز فائر اعلان پر آوازیں اٹھتی رہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے جنگ بندی کرائی اور اس خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایا۔
Post Views: 4