لوئر دیر:

کے پی پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو آج لوئردیر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواپولیس کے مطابق لوئر دیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم بسم اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم بسم اللہ خان کی گرفتاری انٹر پول کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔

کے پی پولیس کے مطابق لوئر دیر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے ذریعے ریڈ وارنٹ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کی گرفتاری پاکستان اور سعودی عرب کی ایجنسیوں کے مابین قریبی رابطے کے ذریعے ممکن ہوئی۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواپولیس کے مطابق ملزم بسم اللہ خان پچھلے سات سال سے سعودی عرب میں روپوش تھا، اسے ایف آئی اے اسلام آباد نے لوئر دیر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لوئر دیر پولیس کے ذریعے پولیس کے

پڑھیں:

اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار

اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا